پاکستان میں ہیروز کے مقابلے میں ہیروئنز کا کیریئر مختصر کیوں ہوتا ہے؟ فیصل قریشی نے اہم وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پاکستانی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے ہیروز کے طویل عرصے تک کام کرنے اور ہیروئنز کے کم عرصے میں پس پردہ جانے کی وجوہات پر کھل کر بات کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ہیروز کے مقابلے میں ہیروئنز کا کیریئر مختصر کیوں ہوتا ہے۔
فیصل قریشی کا حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرد اداکار زندگی بھر اداکاری کو اپنا پیشہ بنائے رکھتے ہیں، جبکہ خواتین اپنی گھریلو ذمہ داریوں کی بنا پر کام میں وقفہ لیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا
اداکار نے سویرہ ندیم اور جویریہ سعود کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اکثر بچوں کی پرورش اور گھریلو معاملات کی وجہ سے کچھ عرصہ کام سے دور رہتی ہیں، تاہم بعد میں دوبارہ پیشہ ورانہ میدان میں واپس آ جاتی ہیں۔
فیصل قریشی نے مزید کہا کہ خواتین کو اپنے خاندان میں ایک خاص تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے اور جب یہ تحفظ حاصل ہو جاتا ہے تو وہ کم کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو پاکستانی ڈراموں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کیوں کی؟ وجہ ناقابل بیان
انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد فنکاروں پر عائد پابندی اور ایشیا کپ میں ہونے والے تنازع پر بھی بات کی اور کہا کہ بھارتی فنکار اور کھلاڑی سیاسی دباؤ میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارتی کھلاڑیوں کو واپس اسی ملک میں جانا ہے اور وہاں رہنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامے جویریہ سعود سویرا ندیم فیصل قریشی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے جویریہ سعود سویرا ندیم فیصل قریشی فیصل قریشی
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سردی کا دورانیہ مختصر ہوگیا
گلگت بلتستان میں واقع دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سردی کا دورانیہ مختصر ہوگیا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلگت بلتستان میں واقع دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں گزشتہ چند سالوں سے سردی کا دورانیہ مختصر ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں برفباری بھی معمول سے کم ہوتی رہی جب کہ رواں سال برفباری قبل از وقت شروع ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق بلتستان ڈویژن میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا جب کہ استور میں قبل از وقت برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔