سیالکوٹ، اجتماعی زیادتی کیس میں مطلوب 2 مرکزی ملزمان گرفتار، 5 سال بعد مکمل گروہ قانون کی گرفت میں
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
سیالکوٹ:
تھانہ پھلورہ کے علاقہ ڈگری ہریاں میں نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی اور ویڈیو بنانے کے سنگین مقدمے میں مفرور دو مرکزی ملزمان کبیر اور سعد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، مقدمے میں مطلوب پانچ ملزمان میں سے تین حسنین، اختشام اور سمران کو پہلے ہی دو روز قبل گرفتار کیا جا چکا تھا۔
ترجمان پولیس سیالکوٹ کے مطابق، ملزمان نے پانچ سال قبل ایک نابالغ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی تھی جسے منظر عام پر لانے کے بعد متاثرہ لڑکی نے خوف کے مارے طویل عرصے تک خاموشی اختیار کیے رکھی۔
واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی پی او فیصل شہزاد کے نوٹس پر مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او نے تمام پولیس ٹیموں کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے۔
ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین و بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور اس کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تفتیش مکمل کر کے ملزمان کو عدالت سے عبرتناک سزا دلوائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی پی او
پڑھیں:
خواتین کو لوٹنے والوں سے سچل پولیس کا مقابلہ، زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں سچل پولیس نے سپر ہائی وے چانڈیو گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم عظمت کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم اشوک کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے پستول، موٹر سائیکل، موبائل فون، خواتین سے چھینا گیا پرس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ شاپنگ مالز، شادی ہالز اور ریسٹورانٹس کے باہر زیادہ تر خواتین کو نشانہ بناتا تھا۔ واقعے کے وقت بھی ملزمان ایک فیملی کی خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے انہیں پکڑ لیا۔ سچل پولیس کے مطابق ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔