Jang News:
2025-10-07@21:28:12 GMT

گوجرانوالہ: تیزاب سے متاثرہ لڑکی دم توڑ گئی

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

گوجرانوالہ: تیزاب سے متاثرہ لڑکی دم توڑ گئی

—فائل فوٹو

گوجرانوالہ کے علاقے کلاسکے میں تیزاب سے متاثرہ لڑکی دم توڑ گئی۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق لڑکی اسپتال میں 10 روز زیرِ علاج رہنے کے بعد چل بسی۔

یہ بھی پڑھیے پشاور: میاں بیوی نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی 12 ستمبر کو کلاسکے کے رہائشی سے شادی ہوئی تھی، جہیز کم لانے پر شوہر اور ساس کا بہو سے جھگڑا ہوا تھا۔

گوجرانوالہ پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی نے تیزاب خود پیا یا اسے پلایا گیا، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

گوجرانوالہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی کا شوہر زیرِ حراست ہے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والی لڑکی گرفتار

پشاور:

بٹ خیلہ میں ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والی لڑکی کو ماں کی شکایت پر گرفتار کر لیا گیا۔

مالاکنڈ کے علاقے کوٹ میں گزشتہ روز ماں کی جانب سے شکایت درج کروانے پر لڑکی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

لڑکی کی والدہ نے رپورٹ درج کروائی تھی کہ لڑکے کے روپ میں ویڈیوز بنانے سے معاشرے پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

پولیس کے مطابق آئندہ ایسا نہ کرنے اور منت سماجت پر لیوی تھانہ کوٹ نے لڑکی کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

لیوی تھانہ کوٹ نے لڑکی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا لیکن بعد میں ماں کی جانب سے منت سماجت اور ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے کی شرط پر ضمانت پر رہائی ملی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، دھماکے میں جانبحق افراد کی لاشوں کے حصول کیلئے رقم دینی پڑی، متاثرہ شخص کا الزام
  • ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والی لڑکی گرفتار
  • لاہور؛ 18سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، 4ملزمان تین گھنٹوں میں گرفتار
  • شوہر سے علیحدگی کی خبریں، ثنا جاوید کی انسٹا اسٹوری وائرل
  • پاکپتن: کھیت میں کام کرنے والی 13 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
  • امریکا میں فٹ بال میچ کے بعد فائرنگ سے خاتون اور لڑکا ہلاک، 14 افراد زخمی
  • لانڈھی، بچی سے زیادتی کرنیوالے کو شہریوں نے پکڑ لیا
  • آنتوں کے مرض میں مبتلا خاتون کا اہل خانہ کے ہمراہ اسپتال انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ
  • قائد آباد لڑکی کا قاتل باپ اور ماموں زاد بھائی گرفتار