اسلام میں ماحولیاتی تصور پر پاکستان انٹرفیتھ فورم کی فکری نشست کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام میں ماحولیاتی تصور پر پاکستان انٹرفیتھ فورم کی فکری نشست کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان انٹرفیتھ فورم کے زیرِ اہتمام ایک فکری نشست بعنوان ” دینِ اسلام میں ماحولیات کا تصور ” کا اہتمام کیا گیا جس میں پی آئ ایف کے نائب صدر کرنل (ر) ممتاز حسین (ماہرِ ماحولیات) جو متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں،
انہوں نے اپنے خطاب میں قرآن و حدیث کی روشنی میں موضوع پر مفصل روشنی ڈالی اور لوگوں کی غفلت کی نشاندہی کی جس کی وجہ سے فضائی و زمینی آلودگی میں اضافہ ہو رہا –
برگیڈیر (ر) سید غضنفر علی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی – انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطنِ عزیز ہر قسم کے وسائل سے مالا مال ہے مگر عملدرآمد کرنے کی اشد ضرورت ہے –
پروگرام کے اختتام پر علامہ طاھر عباس العصری ، بانی و صدر پاکستان انٹرفیتھ فورم نے ہر شہری کو اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے پر زور دیا اور معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا –
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا پنجاب میں گندم خریداری کیلئے قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من مقرر صنم جاویدکی گرفتاری پرکے پی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، صوبائی صدر پی ٹی آئی پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں، چچا بھتیجی کی لڑائی میں پی پی کو نہ گھسیٹیں: پلوشہ خان اچھا ہوگا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں، شیخ رشید احمد جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری، اضافی نوٹ بھی شاملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
حیدرآباد، تنظیم اساتذہ کے تحت استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ ضلع حیدرآباد کے تحت استحکام پاکستان بذریعہ اصلاح نظام تعلیم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس سے تنظیم کی صوبائی صدر پروفیسر افشین عثمان، نگراں ضلع حیدرآباد پروفیسر عفت شاہد صدر ضلع حیدرآباد مبینہ ،سندھ یونیورسٹی کی ڈین آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ارجمند سورو، خان بہادر گورنمنٹ گرلز کالج کی پروفیسر نائلہ خواجہ ، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کی پروفیسر مریم اور پروفیسر صدف نے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے ہماری تعلیمی پالیسی بھی اسلامی آیڈیالوجی کی بنیاد پر بننی چاہئے1947ء سے اب تک جنتی تعلیمی پالیسیاں پیش کی گئیں ان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام اسلامی آئیڈیالوجی کی بنیاد پر ہوگا لیکن یہ خواب تاحال شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا ہمیں اپنی نئی نسل کو دور جدید کی ٹیکنالوجیز اور مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا اس کے لئے نصاب سازی پر توجہ دینا ضروری ہے پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ اقبال نے جس خودی پر زور دیا ہے نئی نسل میں وہ خوداری پیداکرنے کی ضرورت ہے انہیں اتنی مہارت سکھائی جائے کہ وہ اپنے پاوں پر خود کھڑا ہونے کے لئے جدوجہد کریں کانفرنس کا اختتام دعا سے ہوا۔