دو سال سے جاری اسرائیلی بمباری نے غزہ کی بے گھر فلسطینی عورت اناس ابو معمر کے دکھ مزید بڑھا دیے ہیں۔

نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایک تصویر سامنے آئی تھی، جس میں ابو معمر ہسپتال کے مردہ خانے میں اپنی 5 سالہ بھتیجی کی کفن میں لپٹی لاش کو گود میں لیے ہوئے تھیں، اُس وقت سے لے کر اب تک اسرائیلی فضائی حملوں اور ٹینکوں کی گولا باری نے ان کے کئی قریبی رشتہ داروں کو مار ڈالا ہے، اور وہ خود دکھ، بھوک اور بے گھری کی حالت میں اپنے کمسن یتیم بھانجے کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔

بھتیجی کی شہادت
سالی اُس وقت جاں بحق ہوئی تھی، جب ایک اسرائیلی میزائل نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں واقع ان کے خاندانی گھر کو نشانہ بنایا تھا، فوٹوگرافر محمد سالم نے 17 اکتوبر 2023 کو خان یونس کے نصیر ہسپتال کے مردہ خانے میں ابو معمر کو سالی کی لاش کو گلے لگائے ہوئے پایا تو تصویر کھینچ لی تھی۔

اس دھماکے میں ابو معمر کی پھوپھی، چچا، بھابھی، کزنز اور سالی کی ننھی بہن سبا بھی شہید ہوئے تھے، اس سال کے موسمِ گرما میں ان کے والد اور بھائی رامز (سالی کے والد) اُس وقت مارے گئے جب وہ خاندان کے لیے کھانا لانے جا رہے تھے۔

ابو معمر اب اپنے بھتیجے احمد کی پرورش کر رہی ہیں، جو رامز کا بیٹا اور سالی کا چھوٹا بھائی ہے، احمد نے اپنی والدہ، دونوں بہنوں اور نانی، نانا کو جنگ کے صرف 10 دن بعد کھو دیا تھا، اور جون میں جب خوراک ختم ہو گئی تھی تو کھانا لانے کے دوران وہ اپنے والد اور دادا سے بھی محروم ہو گیا تھا۔
یہ سب اُن 67 ہزار سے زائد فلسطینیوں میں شامل ہیں، جنہیں مقامی صحت حکام کے مطابق اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں شہید کیا جا چکا ہے، مزید ہزاروں افراد ملبے تلے دبے پڑے ہیں، جنہیں سرکاری اعداد و شمار میں شامل نہیں کیا جاسکا۔

38 سالہ ابومعمر نے کہا کہ جنگ نے ہم سب کو تباہ کر دیا، اس نے ہمارے خاندان کو برباد کر دیا، ہمارے گھر اجاڑ دیے اور ہمارے دلوں میں درد اور محرومی چھوڑ دی ہے۔

خیمہ بستی میں زندگی
ابو معمر اور ان کے باقی رشتہ دار پچھلے 2 برسوں میں کئی بار اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں سے بچنے کے لیے اپنا ٹھکانا بدل چکے ہیں، اور اب وہ سمندر کے قریب ریت پر قائم ایک گنجان خیمہ بستی میں رہ رہے ہیں۔

حالات نہایت سخت ہیں, بیماریاں عام ہیں, کھانے پینے اور صاف پانی کی شدید قلت ہے, اسرائیلی بمباری سے خوف زدہ آبادی مسلسل دہشت کے سائے میں جی رہی ہے۔

ابو معمر کی سب سے بڑی فکر اپنے بھتیجے احمد کے لیے ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس کا باپ اسے ساتھ لے جاتا، اس کے ساتھ کھیلتا، اسے سمندر پر لے جاتا، اپنی بہنوں سے ملواتا تھا، لیکن اب اس کی زندگی مکمل طور پر بدل گئی ہے، وہ خیمے میں 24 گھنٹے بند رہتا ہے۔

اپنے والد کی موت کے بعد احمد اکثر ایک بلی کے ساتھ وقت گزارتا تھا، جس کا نام اس نے لوز رکھا تھا، ابو معمر کے مطابق وہ بلی بھی اگست میں مر گئی۔

جنگ کے خاتمے کا انتظار
جب خبر رساں ادارے نے ایک سال قبل ابو معمر سے بات کی تھی، تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ خون کی اس ندی کے رکنے کا انتظار کر رہی ہیں، آج بھی وہ انتظار میں ہیں، اور انہیں خدشہ ہے کہ جنگ ختم کرنے کی تازہ کوششیں بھی ناکام ہو جائیں گی، جب تک ٹرمپ اسرائیل پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالتے۔
انہوں نے کہا کہ بس بہت ہو گیا، جو ہم نے کھو دیا، وہ کافی ہے۔ ہمارے بہت سے پیارے چلے گئے، ہم ان کے ساتھ اپنے گھروں سے نکلے تھے، اب ان کے بغیر واپس جائیں گے۔

میرا واحد خوف یہ ہے کہ جنگ جاری رہے، ہم نہیں چاہتے کہ یہ جنگ مزید چلے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

میئر نیویارک کی امریکی صدر سے ملاقات،اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ

میئر نیویارک کی امریکی صدر سے ملاقات،اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس) میئر نیویارک ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ظہران ممدانی نے کہا کہ صیہونی فوج فلسطینیوں کی نسل کشی اور ہماری حکومت اُسے پیسہ دے رہی ہے ۔ نیویارک کے عوام چاہتے ہیں اُن کے ٹیکس کا پیسہ تنازعات کے بجائے بنیادی ضروریات پر خرچ ہو ۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بولے ظہران ممدانی سے میٹنگ کے بعد میری رائے تبدیل ہوگئی۔ ظہران ممدانی نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے یا نہیں ۔ اس پر بات نہیں ہوئی۔ اِنہوں نے مجھے فاشسٹ کہا میں نے بُرا نہیں منایا۔ میرے حامیوں نے بھی اُنہیں ووٹ دیا۔ ہم دونوں کا مقصد جنگوں کا خاتمہ ہے۔ اُمید ہے نومنتخب میئر اچھا کام کرکے کچھ قدامت پسندوں کو حیران کر دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں 8 امن معاہدے کروائے۔ مشرق وسطیٰ میں میری کوششوں سے امن قائم ہوا ۔ غزہ میں مستقل امن کے لیے حماس کو غیر مسلح ہونا ہوگا۔ یوکرینی صدر کو ہمارا امن منصوبہ تسلیم کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 اسکولز کپ 2025 کے فائنلسٹ ٹیموں کا اعلان دبئی ائیر شو، بھارتی لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرگئے دبئی ائیر شو میں طیارہ گرنے کا واقعہ، بھارتیوں کی اپنی فضائیہ پر تنقید، ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ دبئی ائیر شو، تیجس طیارے کی تباہی نے بھارتی دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیوں تباہ ہوا؟ ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں دبئی ائیر شو میں بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر خارجیوں کا حملہ، 7 بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • غزہ کا مسئلہ کیا ہوا؟
  • جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی افواج نے 8 مزید فلسطینی شہید کر دیے
  • میئر نیویارک کی امریکی صدر سے ملاقات،اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ
  • اسرائیلی فوج کے چھاپوں کی نئی کارروائیاں ( 65 فلسطینی گرفتار)
  • اسرائیل اور ریپ کا ہتھیار
  • لاہور: اجتماع گاہ میں ایک بچہ حافظ نعیم الرحمن کی تصویر والی ٹی شرٹ ، ایک شخص جماعت اسلامی کے جھنڈے کے کلر کی پگڑی باندھا ہوا ہے، بچیاں پارٹی کے جھنڈے تھامے جبکہ ایک خاتون موٹر بائیک پر شرکت کے لیے آرہی ہیں
  • حسن احمد نے دل دہلا دینے والی کہانی سنا دی
  • اسرائیلی قرارداد
  • آنے والی نسل کو پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان دینا ہمارا فرض ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک خاتون تشدد کا شکار ، عالمی ادارہ صحت کا انکشاف