اگر آپ ڈیڑھ ہوشیار ہیں تو پہلے خبر کی تصدیق کرلیا کریں: وسیم اکرم کی بھارتی میڈیا پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتوں لے لیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق کپتان نے بھارتی میڈیا کو ہم نام جاسوس پکڑے جانے پر ، جاسوس کے بجائے ان کی تصویر استعمال کرنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اگر آپ اتنے ہی ڈیڑھ ہوشیار ہیں تو پہلے خبر کی تصدیق کرلیا کریں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سابق کھلاڑی نے صارفین سے بھی درخواست کی کوئی بھی تبصرہ کرنے سے قبل تصدیق کرلیں۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو مشورہ دوں گا کہ سوشل میڈیا پر ہر وسیم اکرم میں نہیں، جعلی اکاؤنٹ یا یپریڈی اکاؤنٹ کے حوالے سے پہلے تصدیق کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک میں وسیم اکرم نامی جاسوس پکڑا گیا ہے اور ان کا میڈیا میری تصویر لگا رہا ہے اور صارفین بھی بغیر تصدیق تبصرے کر رہے ہیں۔
وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی جان پر عذاب نہ ڈالیں، پُرسکون رہیں، پہلے چیک کرلیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی میڈیا نے ہریانہ سے وسیم اکرم نامی یوٹیوبر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، تاہم مذکورہ یوٹیوبر کے بجائے سستی شہرت کے لیے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی تصویر استعمال کی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا وسیم اکرم
پڑھیں:
پاکستان کا کوئی طیارہ نہیں گرا، 7 بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق صدر ٹرمپ نے بھی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا جبکہ ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو
بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ J-10C نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو کےحصول کے لیے تیار رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی پر وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی قیادت کو بریفنگ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں۔ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ اگست میں پاکستان نے Z-10ME حملہ آور ہیلی کاپٹر کو بھی اپنے ہتھیاروں میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ امریکی ساختہ ایف 16 طیاروں کا استعمال بھی کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
7 بھارتی طیارے بلومبرگ ڈی جی آئی ایس پی آر صدر ٹرمپ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری