ڈی آئی خان میں پاک فوج کا آپریشن: فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک، میجر سبطین حیدر شہید
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں پاک فوج نے ایک انتہائی کامیاب خفیہ آپریشن کے دوران بھارت کی پشت پناہی سے سرگرم دہشت گرد تنظیم فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
اس آپریشن میں پاک فوج کے بہادر افسر، ضلع کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اکتوبر 2025 کو سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیر کر مؤثر فائرنگ سے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے، جو ملک میں مزید دہشت گردانہ کارروائیوں کے منصوبوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔
آپریشن کے دوران میجر سبطین حیدر نے غیر معمولی جرات اور قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ان کی شہادت کو پوری قوم سلامِ عقیدت پیش کر رہی ہے، جبکہ فوجی ترجمان کے مطابق ان جیسے بہادر افسران کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود باقی دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ خطے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والے فتنۃ الخوارج جیسے نیٹ ورکس پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، کیونکہ قوم اور افواج پاکستان ایک ہی صف میں متحد ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق میں پاک پاک فوج
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن : ایک اور سپوت وطن پر قربان، 7 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک اور میجر سبطین حیدر جامِ شہادت نوش کر گئے۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی اسپانسرڈ فتنۂ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا. جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی. جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سبطین حیدر جامِ شہادت نوش کر گئے، ان کی عمر 30 سال تھی اور انکا تعلق کوئٹہ سے تھا۔آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا.تاہم ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔