این اے 247: خواجہ اظہار الحسن کی کامیابی کیخلاف دائر پٹیشن خارج
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی کامیابی کے خلاف دائر آزاد امیدوار عباس حسنین کی الیکشن پٹیشن خارج کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالتی فیصلے کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کے اعتراضات منظور کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 144 فور سی پر عملدرآمد نہ کرنے کا معاملہ 45 دن گزر جانے کے بعد درست نہیں کیا جا سکتا۔
ٹریبونل نے قرار دیا ہے کہ الیکشن پٹیشن کی نقول دیگر امیدواروں کو فراہم کرنے کے بعد حلف نامہ جمع کروانا ضروری ہے جس پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث پٹیشن خارج کی جاتی ہے۔
ریاست مخالف ٹویٹ کیس: فلک جاوید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عدالتی معاملے میں پیش رفت، ہائی کورٹ ججز نے نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
ججز ٹرانسفر کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ہائی کورٹ کے ججز نے درخواست سے متعلق نیا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ ججز نے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کے خلاف نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل سپریم کورٹ واپسی بھیجی جائے ۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے 5 ججز وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کریں گے ۔ کیس کے حوالے سے وفاقی آئینی عدالت میں دائر کرنے کے لیے متفرق درخواست تیار کرلی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ درخواست وفاقی آئینی عدالت میں ٹرانسفر نہیں ہو سکتی تھی ۔ ٹرانسفر ججز اپیل واپس سپریم کورٹ بھیجی جائے ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے آج درخواست دائر ہو گی۔ واضح رہے کہ ٹرانسفر ججز کیس اپیل 24 نومبر وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔