جماعت اسلامی کے نو منتخب الیکشن کمیشن کا افتتاحی اجلاس کل طلب
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(صباح نیوز) جماعت اسلامی کے مرکزی الیکشن کمیشن کے صدر راشد نسیم نے نو منتخب الیکشن کمیشن کا افتتاحی اجلاس کل 10اکتوبر 25ء کو منصورہ میں طلب کرلیا۔ جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کا تقرر، کمیشن کی 3 سالہ کارکردگی کا جائزہ اور مستقبل میں ہونے والے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے زیرصدارت مرکزی مجلس شوریٰ کے حالیہ اجلاس میں مرکزی انتخابی کمیشن کی تشکیل نو ہوئی۔ نئی میقات 28-2025ء کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والے راشد نسیم الیکشن کمیشن کے صدر منتخب ہوئے جبکہ دیگر ممبران میں ڈاکٹر عطا الرحمن، ذکراللہ مجاہد، انجینئر ا خلاق احمد اور بلال قدرت بٹ شامل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن
پڑھیں:
کراچی میں عالمی یومِ احتجاج پر سینکڑوں مظاہرے، جماعتِ اسلامی کا اہلِ غزہ سے اظہارِ یکجہتی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 7 اکتوبر کو “طوفان الاقصیٰ” کے دو سال مکمل ہونے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی یومِ احتجاج کے موقع پر کراچی میں سینکڑوں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
یہ مظاہرے شہر کے تمام اضلاع میں بڑی شاہراؤں، تجارتی مراکز، اہم عوامی مقامات، اسکولوں، کالجوں اور سٹی کورٹ کے باہر منعقد ہوئے۔ مظاہروں میں طلبہ، اساتذہ، وکلاء، تاجر، مزدور، علما کرام اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔