ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین حیدر شہید
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
8 اکتوبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی سے 7 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد بھارت کی پشت پناہی یافتہ تنظیم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے اور سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر مختلف دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے۔
مزید پڑھیں: قلات: سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشتگرد ہلاک کردیے، کل تعداد 8 ہوگئی
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سبطین حیدر (عمر 30 سال، ضلع کوئٹہ کے رہائشی) نے جامِ شہادت نوش کیا۔ میجر سبطین حیدر بہادری سے اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے اور ملک و قوم کے دفاع میں اپنی جان قربان کر دی۔
علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے کی کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک کردیے
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر دہشتگرد ہلاک ڈیرہ اسماعیل خان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر دہشتگرد ہلاک ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسز دہشتگرد ہلاک
پڑھیں:
سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات(security risk) کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں:واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہو گی۔