300 نئے طیاروں کی خریداری؛ ایئر انڈیا کے ایئر بس اور بوئنگ کے ساتھ مذاکرات جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے ایئر بس اور بوئنگ کے ساتھ مزید وائیڈ باڈی طیاروں کی خریداری کے لیے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔
اس منصوبے کے تحت کمپنی اپنے مجوزہ طیاروں کی خریداری کو بڑھا کر 300 طیاروں تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیشرفت ٹاٹا گروپ کی زیرِ قیادت کمپنی کی بحالی کے عمل میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کی پروازوں میں بار بار فنی مسائل، مسافروں کا اعتماد متزلزل
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اب 80 سے 100 وائیڈ باڈی طیارے شامل کیے گئے ہیں، جو اس سے قبل 200 نیرو باڈی اور 25 سے 30 وائیڈ باڈی طیاروں کے حوالے سے جاری بات چیت میں اضافہ ہے۔
ایئر بس کمپنی نے کہا کہ وہ صارفین کے ساتھ جاری یا ممکنہ خفیہ مذاکرات پر تبصرہ نہیں کرتی۔ ایئرانڈیا اور بوئنگ نے تاحال اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا، ایئر بس اور بوئنگ کے ساتھ ایک بڑی خریداری کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش: ایئر انڈیا کا امریکا کے لیے فضائی سروس معطل کرنے کا اعلان
جس میں تقریباً 200 اضافی نیرو باڈی طیارے شامل ہیں، اس سے قبل مارچ میں 25 سے 30 وائیڈ باڈی طیاروں کی خریداری پر بھی بات چیت ہو چکی تھی۔
ٹاٹا گروپ کے تحت ایئر انڈیا کو ایک جدید بین الاقوامی ایئرلائن کے طور پر دوبارہ برانڈ کرنے کے منصوبے کے مطابق، کمپنی اب تقریباً 300 نئے طیارے حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
یہ واضح نہیں کہ ان میں کتنے طیارے حتمی آرڈر ہوں گے اور کتنے اختیارات کی صورت میں شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ایئر انڈیا حادثے میں نیا موڑ: طیارے کے تباہی کی ایک اور وجہ سامنے آگئی
ممکنہ طور پر یہ آرڈر دوبارہ ایئر بس اور بوئنگ کے درمیان تقسیم ہوگا، تاہم یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
ایئر انڈیا یہ قدم اس وقت اٹھا رہی ہے جب وہ جون میں احمد آباد میں ہونے والے بوئنگ 787 کے حادثے کے بعد اپنے ساکھ کو بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے، جس میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر انڈیا ایئربس ایئرلائن بوئنگ ٹاٹا گروپ وائیڈ باڈی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر انڈیا ایئربس ایئرلائن ایئر بس اور بوئنگ کے طیاروں کی خریداری ایئر انڈیا کے مطابق کے ساتھ رہی ہے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی
پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے بندش میں 23 نومبر 2025 تک توسیع کر دی ہے۔ بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع حکومتی ہدایت پر کی گئی۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل سے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی مسافر و جنگی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی گئی ہے۔ پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے بندش میں 23 نومبر 2025 تک توسیع کر دی ہے۔ بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع حکومتی ہدایت پر کی گئی۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل سے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں۔ فضائی حدود کی بندش سے بھارت کے طیاروں کو لمبا چکر کاٹ کر جانے سے مالی نقصان ہو رہا ہے۔