—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اراکین اسمبلی کو پشاور میں رہنے کی ہدایت کر دی۔

اپوزیشن سے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے امیدوار لانے کا فیصلہ کیا جائے گا، جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی پشاور میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا گنڈاپور کا زوال، عمران خان کی اہلیہ اور بہن سے محاذ آرائی مہنگی پڑگئی

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صورتِ حال پر متحدہ اپوزیشن کی مشاورت جاری ہے، وزیراعلیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گے۔

دوسری جانب جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز ملک حبیب نور اورکزئی نے جیو نیوز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار لانے پر ہماری جماعت بھی مشاورت کر رہی ہے۔

ملک حبیب نور کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں اکثریت ہونے پر جے یو آئی ف کے امیدوار کو لایا جاسکتا ہے، آزاد امیدواروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

امریکی دعوے مطابق جوہری تنصیبات تباہ ہوگئیں تو تلاشی کس بات کی، ایران

 

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ اگر امریکا کے دعوے کے مطابق جوہری تنصیبات تباہ ہوگئیں تو تلاشی کس بات کی۔

تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکا کے مطالبات سے ظاہر ہے ایران کا جوہری پروگرام تکنیکی نہیں، سیاسی مسئلہ ہے، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی سیاسی تنازعات کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

انھوں نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی کے کام کو روکنا یا ختم کرنا امریکا کا پہلا مطالبہ ہے۔

ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران کے لیے ایٹمی صنعت کے بغیر مستقبل کی ضروریات پوری کرنا ناممکن ہے، ایران پانی بحران کے حل کیلئے ایٹمی ڈسٹلیشن پلانٹ قائم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہری پور ضمنی الیکشن، خیبرپختونخوا حکومت کا عمر ایوب کی اہلیہ کی برتری کا دعویٰ
  • عمران خان کی رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ کے پی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نوٹس، وکیل کی استدعا پر کیس 28 نومبر تک ملتوی
  • ویتنام : بارش کے باعث 2 لاکھ گھر ڈوب گئے‘ ہلاکتیں 55 ہوگئیں
  • ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق نے دینے ہیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق نے دینے ہیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، وزیراعلی خیبرپختونخوا
  • الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت سے طلبی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وکیل بھیج دیا
  • امریکی دعوے مطابق جوہری تنصیبات تباہ ہوگئیں تو تلاشی کس بات کی، ایران
  • الیکشن کمیشن کا نوٹس مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کی طلبی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا