علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا۔
گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ نہیں ملا، جب آیا تو قانونی و آئینی نکات دیکھ کر دستخط کروں گا، گورنر کے پی سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وجہ بتا دی پی ٹی آئی کا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہعلی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ اپنے لیڈر اور بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیرِاعلیٰ بنتے وقت صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کا شکار تھا۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کی سیاست میں ہلچل پر اپوزیشن نے آج اجلاس طلب کر لیا۔ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا
پڑھیں:
خیبرپختونخوا، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے خصوصی پولیس یونٹ کا اعلان
پشاور(نیوزڈیسک)اسپیشل برانچ کو انسدادِ دہشتگردی کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔خیبر پختونخوا حکومت کا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی پولیس یونٹ کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پولیس کے اسپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوا ۔ وزیر اعلیٰ سہیل خان نے اسپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے اور صوبے بھر میں اسپیشل برانچ کے لیے نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیشل برانچ کو 5 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دی جارہی ہے جس سے انفراسٹراچکر کی بہتری، گاڑیاں، ٹینیکل آلات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ اسپیشل برانچ کےلیے ایک ہزار 221 نئی آسامیاں تخلیق کی جائیں گی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2025 میں اسپیشل برانچ نے دو خود کش جیکٹس ،بتیس آئی ای ڈیز، 70 راکٹ شیل اور 228 ہینڈ گرنیڈ ناکارہ بنائے۔
وزیر اعلیٰ سہیل خان نے کہا کہ اسپیشل برانچ کو انٹیلیجنس اور انسدادِ دہشتگردی کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کلیدی ستون ہے، اسپیشل برانچ کی استعداد بڑھانے کے لیے تمام وسائل دیں گے۔