Jasarat News:
2025-11-23@01:44:27 GMT

گنڈاپورنےاستعفا گورنرخیبرپختونخواکوارسال کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

گنڈاپورنےاستعفا گورنرخیبرپختونخواکوارسال کر دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور : علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفا گورنر خیبرپختونخواہ کو ارسال کر دیا۔علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا استعفا شیئر کیا ہے۔

 انھوں نے سوشل میڈیا پر استعفے کےساتھ ساتھ پیغام بھی جاری کیا ہے، سابق وزیراعلیٰ کے پی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے متعلق لکھا کہ بانی کے احکامات کی تعمیل میرے لیے اعزاز ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا کہ صوبے کو مالی استحکام کی راہ پر گامزن کیا، ایک سال میں دہشت گردی کے چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ علی امین گنڈاپور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ خیبر پختونخوا میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے، کابینہ، اراکین اسمبلی اور بیوروکریسی کا شکرگزار ہوں۔

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ عوام کی خدمت دیانتداری سے کی، پاکستان زندہ باد، پی ٹی آئی پائندہ باد۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لکھا کہ

پڑھیں:

جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے،سہیل آفریدی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے امن کی خاطر وفاق کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پولیس کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے چکا ہوں۔ان کا کہنا تھا وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں فارنزک لیب قائم کی جائے گی۔پختونخوا میں کرپشن کے الزامات سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا وفاق کو دعوت دیتا ہوں خیبر پختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے، میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اسے سزا ملنی چاہیے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا دہشت گردی نے خیبرپختونخوا کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے، امن کی خاطر وفاق کا ساتھ دوں گا، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو سزا دینے کے لیے صوبائی سطح پر قانون سازی کی ہدایت کر دی ہے، انسداد دہشتگردی کے قوانین میں سقم ختم کرنا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا سیاسی اختلافات اپنی جگہ کسی بھی اقدام سے صوبوں کے عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، پانی بند کرنے سے متعلق جنید اکبر کا بیان غلط تھا، دہشتگردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں، اللہ نہ کرے پنجاب بھی دہشتگردی کا سامنا کرے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے،سہیل آفریدی
  • شہر میں گیس کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پریشان حال بزرگ شہری گھر کا چولہا جلانے کے لیے لکڑیاں سر پر رکھ کر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے
  • ہمارےجوانوں کوشہید کرنےوالادہشت گرد ہے،سہیل آفریدی
  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • امین فہیم کی دسویں برسی ہالا درگاہ سرور نوح میں منائی گئی
  • مخدوم امین فہیم روحانی میراث کا درخشاں ستارہ تھے،سعید الزماں
  • عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹیں ڈالنے پر وزیراعلیٰ کے پی نے مریم نواز کو باضابطہ خط لکھا دیا
  • مٹیاری میں مخدوم امین فہیم کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان
  • عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹیں ڈالنے پر وزیر اعلیٰ کے پی نے مریم نواز کو باضابطہ خط لکھا دیا
  • اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کا سوشل میڈیا پر بیان