گنڈاپور آﺅٹ، سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ نامزد
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد– پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کی تصدیق کر دی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے یہ بات درست ہے کہ علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈا پور کو پیغام بھیج دیا گیا ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہماری اکثریت ہے، نیا وزیراعلیٰ آسانی سے منتخب ہو جائے گا۔
واضح ر ہے کہ کچھ عرصے قبل علی امین خان گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کی بہن علیمہ خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایجنسیوں کے لیے کام کرتی ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کی پالیسی کو بالکل غلط قرار دیا ہے اور خیبر پختونخوا حکومت کو اس پالیسی سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ تینوں اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیے بغیر خیبر پختونخوا اور پورے پاکستان میں امن نہیں ہوگا اور یہ اسٹیک ہولڈرز ہمارے قبائل ہیں، وہاں کے بسنے والے لوگ ہیں، افغان حکومت ہے اور افغان عوام ہیں ہم نے جس طریقے سے افغان مہاجرین کو پاکستان بدر کیا اس سے ہم نے ایک ایسی نفرت بوئی ہے جس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ ہم نے افغانستان میں قائم ہونے والی طالبان حکومت سے کوئی تعلق نہیں رکھا۔
عمران خان نے یاد دلایا کہ بلاول بھٹو سال سوا سال وزیر خارجہ رہے اور یہ ایک انتہائی اہم دور تھا ایک دفعہ بھی وہ کابل نہیں گئے اسی طرح جو وہاں کی حکومت ہے ان سے کوئی رابطہ نہیں رکھا گیا، خان کے دور حکومت میں ساڑھے تین سال میں دہشت گردی تاریخ کی کم ترین سطح پر تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا گنڈا پور علی امین
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔