مریم نواز کو انہی کے لہجے میں جواب دیا تو یہ ان کیلئے بھی مناسب نہیں ہوگا، قمر زمان کائرہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کو اُنہی کے لہجے اور الفاظ میں جواب دیا جائے تو یہ خود اُن کے لیے بھی مناسب نہیں ہوگا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے مریم نواز کے اندازِ گفتگو اور بیانات کو افسوسناک قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر لہجوں میں تلخی آئی تو اس سے تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کسی کو نیچا دکھانا نہیں چاہتی اور نہ ہی معاملے کو بگاڑنے کے حق میں ہے۔
قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی، تاہم حکومت سازی کے وقت جو معاہدہ ہوا تھا، اس کی متعدد شقوں پر پنجاب حکومت نے عمل نہیں کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کی شرائط پر پنجاب حکومت نے ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قمر زمان کائرہ
پڑھیں:
امریکی قانون ساز مریم نواز کی لیڈر شپ کے معترف، حکومت کو مثالی قرار دیا: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزاء اور قابل ستائش ہے۔ امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری سے متعلق اقدامات کو سراہا ہے۔ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیا۔ مریم نواز کا جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثال قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا امریکی قانون سازوں نے بھی اعتراف کیا مریم نواز کے اقدامات امریکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کا پرکشش موقع ہیں۔ امریکی کانگریس نے اعتراف کیا مریم نواز نے بھٹوں سے جبری مشقت ختم کرکے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔ خط میں اعتراف کیا کہ مریم نواز کا یہ عمل غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ہے۔ امریکی قانون سازوں نے واضح کیا پنجاب مستقبل میں اقتصادی تعاون کا دروازہ ثابت ہوسکتا ہے۔ مریم نواز حکومت کے ویژنکو امریکی قانون سازوں نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا۔ امریکی کانگریس نے اینٹوں کے بھٹوں پر جبری مشقت کے خاتمے پر پنجاب حکومت کی تعریف کی ہے۔ مریم نواز بھرپور محنت اور ذمہ داری سے فرائض سرانجام دے رہی، اسی لیے دنیا کو ان کے کام نظر آرہے ہیں۔ مریم نواز کا کام اور ان کے فلاحی منصوبے عالمی سطح پر ان کی پہچان بن رہے ہیں۔