مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کے لیے نامزد محمد سہیل آفریدی کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔
نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ لیا جائے گا، جب کہ نئے وزیراعلیٰ کا تعلق ضم شدہ اضلاع سے ہوگا۔نئے وزیراعلیٰ کے ممکنہ امیدواروں میں سہیل آفریدی کا نام سرفہرست ہے، جن کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کے درمیان طویل عرصے سے سیاسی اختلافات جاری تھے، اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔
فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ علی امین کو ہٹانے سے متعلق مجھے کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر
علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوچیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹائے جانے کا علم نہیں۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھے کوئی اطلاع نہیں۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔