پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کا عالمی اعزاز: دنیا کے ٹاپ 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کو اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور ایلیسویر امریکا کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ میں دنیا کے ٹاپ 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف شعبہ صحت اور اعلیٰ تعلیم بلکہ پورے صوبہ خیبر پختونخوا کے لیے فخر اور اعزاز کا باعث ہے۔
یہ شاندار کامیابی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی طبّی تعلیم، تحقیق اور پبلک ہیلتھ کے شعبوں میں ان کی غیر معمولی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی یہ فہرست ہر سال اپ ڈیٹ کی جاتی ہے، جس میں مختلف سائنسی شعبوں کے ان ممتاز محققین کو شامل کیا جاتا ہے جن کی تحقیق عالمی سطح پر نمایاں اثر رکھتی ہے۔
قبل ازیں مارچ 2025 میں، اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور صحت عامہ کے میدان میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں صدر پاکستان کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کو ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا، جو ملک کا ایک اعلیٰ ترین سول اعزاز ہے۔
اس شاندار اعزاز پر وزیر اعلیٰ اور چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی، وزیر صحت، یونیورسٹی کی فیکلٹی، طلبا اور عملے نے بھرپور خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے لیے باعث افتخار ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی تحقیقی صلاحیتوں کی بھی عکاس ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کا دنیا کے ٹاپ 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل ہونا جہاں ان کی طبّی تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے طویل اور مسلسل خدمات کا اعتراف ہے، وہیں ان کی یہ کامیابی نوجوان محققین کے لیے بھی ایک قابل تقلید مثال ہے۔ اس رینکنگ میں محققین کے تحقیقی حوالہ جات، تحقیقی اثر اور مصنفانہ کردار کی جانچ پر مبنی معیاری اشاریے استعمال کیے جاتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔