مولانا فضل الرحمن کے بھائی کے سیاسی بیانات پر ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی کا ردعمل سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پشاور:
ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان کے حالیہ سیاسی بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہی پرانی سیاست ایک بار پھر دہرائی جا رہی ہے جو 1997 میں مسرت شاہین کے نام سے لانچ کی گئی تھی۔
فراز مغل نے کہا کہ مولانا خاندان اب سیاسی مسرت شاہینوں کے سہارے اپنی دم توڑتی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضیاءالرحمان کو پہلے اپنے حلقے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی سیاسی حیثیت دیکھنی چاہیے، جہاں کے عوام نے مولانا خاندان کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب مولانا خاندان جلسوں میں اسٹیج شو سے تسلی لے رہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جنہیں اپنے حلقے میں عوام سننے کو تیار نہیں وہ صوبائی سیاست پر بات کرنے کے اہل نہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست اب صرف تقریروں اور بیانات تک محدود ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اب کارکردگی اور خدمت کی سیاست کو ترجیح دیتے ہیں اور ضیاءالرحمان کو یہ حقیقت تسلیم کرنی چاہیے۔
فراز مغل نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان بلکہ پورے صوبے میں عوامی خدمت کا عملی ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مولانا خاندان کا سیاسی زوال اب بیانات اور تنقید سے چھپایا نہیں جا سکتا، صوبائی حکومت عوام کے ووٹ سے قائم ہے کسی ناکام سیاسی خاندان کے شور و غوغا سے نہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا مولانا خاندان انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
بیرسٹر سیف کی ایمل ولی کو ذاتی طور پر سکیورٹی دینے کی آفر
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے اے این پی کے سربراہ ایمل ولی کو ذاتی طور پر سیکیورٹی دینے کی آفر کر دی۔ اے این پی سربراہ ایمل ولی خان سے وفاق کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے سیکیورٹی واپس لی ہے، یہ خبر سامنے آنے پر بیرسٹر سیف نے ردِعمل دیا ہے،ترجمان خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ایمل ولی خان کو ضرورت پڑی تو میں ذاتی طور پر اُن کو سیکیورٹی فراہم کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایمل ولی پریشان نہ ہوں وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے احکامات کے مطابق ان کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے،بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایمل ولی کو وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یاد رہے کہ اے این پی ترجمان کہہ چکے ہیں کہ آئی جی خیبر پختون خوا نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایات نظر انداز کر دیں، لگتا ہے وہ بے بس ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ایمل ولی خان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔