لاہور(نیٹ نیوز) رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز نے سال 2025 میں طبعیات کے شعبے میں نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنس دانوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ادارے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جان کلارک، مائیکل ڈیووریٹ اور جان مرٹینیز کو میکروسکوپک کوانٹم مکینیکل ٹنلنگ اور الیکٹرک سرکٹ میں انرجی کوانٹائزیشن کی دریافت پر نوبل انعام دیا گیا۔ایوارڈ کے ساتھ سائنس دانوں کو 12 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی دی جائے گی جو تینوں سائنس دانوں میں برابر تقسیم ہوگی۔ یہ انعامی رقم 10 دسمبر کو سٹاک ہوم میں منعقد ہونیو الی ایک تقریب میں دی جائے گی۔نوبل کمیٹی برائے فزکس کے چیئر اور اپسلا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے اولی ایرکسن کا کہنا تھا  کوئی بھی جدید ٹیکنالوجی ایسی نہیں جو کوانٹم مکینکس پر انحصار نہ کرتی ہو۔چارمرز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے گورن جوہانسن نے بتایا ایوارڈ پانے والے سائنس دانوں نے کوانٹم ٹنلنگ کو مائیکرو سکوپک دنیا سے سپر کنڈکٹنگ چپس تک پہنچایا جس سے طبعیات دانوں کو کوانٹم فزکس پڑھنے کا موقع ملا اور بالاخر کوانٹم کمپیوٹر بنا سکے۔پروفیسر جان کلارک امریکی شہر برکیلے میں قائم یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے تعلق رکھتے ہیںجبکہ مائیکل ڈیوریٹ ییل یونیورسٹی اور جان مارٹینیز سانٹا باربرا میں موجود یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں بطور پروفیسر کام کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: یونیورسٹی ا ف

پڑھیں:

بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے۔ملائیشیا  کے شہر کوالالمپور میں وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی ڈاکٹریٹ لیڈرشپ اینڈگورننس کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پہانگ کی ملکہ تنکوعزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ  نے انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا۔وزیراعظم شہبازشریف نے اعزازی ڈگری دینے کی  تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 4 دہائیوں سے زائد عرصےتک صوبہ پنجاب کےعوام کی بطورخادم خدمت کی. اب پاکستان کےوزیراعظم کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کررہا ہوں، ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی کےساتھ عوام کی خدمت کرتاہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیاعلم و دانش کامرکز ہے.درسگاہ علم، ایمان، اخلاق کویکجاکرکےاعلیٰ تعلیم کامقصد آگے بڑھا رہی ہے.مسلم دنیاکی ایک معزز ترین درسگاہ سے منسلک ہونا باعث اعزاز ہے.خواہش ہےکہ پاکستان اورملائیشیاکےدرمیان علمی تعاون مزید مضبوط ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ قیادت کوئی امتیازنہیں بلکہ ایک امانت ہے، قیادت کو دیانت، اخلاص، عدل اورشفاف احتساب کے ساتھ اداکرنالازم ہے۔انہوں نے اس موقع پر عظیم شاعر ومفکرعلامہ محمداقبالؒ کامشہورشعر بھی سنایا اور کہا کہ آج امت مسلمہ کوتنازعات، غربت، باہمی انتشار بےشمارچیلنجزکاسامنا ہے۔شہبازشریف  نے مزید کہا کہ پاکستان اورملائیشیادونوں برادرملک نوجوان آبادی سےمالامال ہیں. دعاگوہوں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیامزیدترقی کرے.ہماری ذمہ داری ہےنوجوانوں کوانسانیت کی خدمت کے لیے موقع فراہم کریں. پاکستان اورملائیشیاکی دوستی ہمیشہ قائم رہے.

متعلقہ مضامین

  • فزکس کا نوبیل انعام 3 امریکی سائنس دانوں کودینے کا اعلان
  • طبعیات کا نوبیل انعام حاصل کرنیوالے سائنس دانوں کے ناموں کا اعلان
  • چینی شہری نے جنگل میں 70 دن اکیلے گزارنے کا چیلنج جیت کر لاکھوں کا انعام حاصل کرلیا
  • بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے: وزیراعظم
  • نوبل انعام ملنا شروع، فزکس کے شعبے میں کون سے 3 ماہرین نے اعزاز جیتا؟
  • ٹرمپ نے چین کو تائیوان کیخلاف طاقت کے استعمال سے روکا تو نوبل انعام کے حقدار ہونگے، تائیوانی صدر
  • قوم ٹرمپ کو نوبل پرائز کیلئے نامزد کرنے کے فیصلے کو رد کر چکی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • نوبل انعام برائے طب: 3 سائنسدانوں کو کس بات پر اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا؟
  • نوبل انعام 2025 کا پہلا اعلان: مکمل شیڈول اور انعامی رقم جاری