نفسیاتی دباؤ ڈالنے کیلیے انعامی مہم شروع کر دی گئی، تائیوان کا چین پر الزام
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تائی پے : تائیوان کی حکومت نے بدھ کے روز چین کی جانب سے فوجی نفسیاتی آپریشن افسران کے خلاف انعامی اعلانات کو ذہنی جنگ کی ایک نئی شکل قرار دیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کے نیشنل سیکیورٹی بیورو (NSB) کے سربراہ تسائی منگ ین نے کہا کہ بیجنگ نے یہ اقدامات تائیوان کے یومِ آزادی (10 اکتوبر) کے فوراً بعد کیے ہیں، جو اس کی مسلسل دباؤ کی پالیسیوں کا حصہ ہیں۔
انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ چین کی طرف سے جاری کی گئی یہ معلومات نفسیاتی جنگی مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں، سیکیورٹی ادارے وزارتِ دفاع اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اہلکاروں کی شناخت خفیہ رکھنے کے اقدامات کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔
خیال رہےکہ چینی صوبے فوجیان کے شہر شیامن کی پولیس نے چند روز قبل 18 افراد کے بارے میں معلومات دینے والوں کے لیے 10 ہزار یوان (تقریباً 1,405 امریکی ڈالر) کے انعام کا اعلان کیا تھا۔
چین کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد تائیوان کی فوج کے Psychological Operations Battalion کے افسران ہیں جو علیحدگی پر اکسانےمیں ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا علیحدہ ہو چکا صوبہ قرار دیتا ہے، جب کہ تائیوان کی حکومت اسے خودمختار ملک تسلیم کرتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔