Juraat:
2026-07-24@14:37:23 GMT

سندھ پولیس کا نیا سربراہ کون؟ افسران میں دوڑ شروع ہو گئی

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

سندھ پولیس کا نیا سربراہ کون؟ افسران میں دوڑ شروع ہو گئی

آئی جی کے عہدے کے لیے رفعت مختار، امیر شیخ، عبدالخالق شیخ، آزاد خان اور جاوید عالم اوڈھو امیدوار
پانچوں سینئر افسران میں گریڈ 22 کے جاوید عالم اوڈھو سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں

سندھ پولیس کی کمان کس کے ہاتھ میں ہوگی، یہ سوال افسران کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔ موجودہ آئی جی غلام نبی میمن تیس دسمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں، جس کے بعد نئے آئی جی کے انتخاب کے لیے افسران میں بھاگ دوڑ شروع ہو گئی ہے ۔آئی جی کے عہدے کے لیے رفعت مختار، امیر شیخ، عبدالخالق شیخ، آزاد خان اور جاوید عالم اوڈھو امیدوار ہیں۔ ان پانچوں سینئر افسران میں گریڈ 22 کے جاوید عالم اوڈھو سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔اگر جاوید عالم اوڈھو نئے آئی جی بن گئے ، تو کراچی پولیس چیف کی سیٹ خالی ہو جائے گی، جس کے لیے بھی دو سینئر افسران کی لائن میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ کراچی پولیس چیف کے عہدے کے لیے شرجیل کھرل اور اقبال دار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔سندھ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے آئی جی اور کراچی پولیس چیف کے فیصلے چند ہفتوں میں متوقع ہیں اور اس سے پولیس کی قیادت میں تبدیلی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: جاوید عالم اوڈھو افسران میں کے لیے

پڑھیں:

ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج

سیشن کورٹ لاہور میں ریاست مخالف ٹویٹ کرنے کے مقدمے میں عدالت نے صنم جاوید(Sanam javed) اور فلک جاوید(Falak Javed) کا جیل ٹرائل کے لیے دائر درخواست خارج کردی ۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ جیل ٹرائل کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا جائے۔

مزیدپڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے مین کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی۔

مقدمے میں فلک جاوید کو حاضری کے لیے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، این سی سی آئی اے نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کا صفایا بڑا چیلنج ہے، آئی جی سندھ
  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثر کو بہتر بناسکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پیپلز پارٹی کی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب دینا چاہیئے، سعدیہ جاوید
  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثرکو بہتر بناسکتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ
  • ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
  • فکر اقبالؒ اورامن عالم میں پاکستان کاکردار
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے