پشاور:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ کے لیے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق   خیبر پختونخوا  کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری اور صوبائی  کابینہ کے حوالے سے  بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پارلیمانی پارٹی (کے پی کے) کو پہنچا دی گئی ہیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ  صوبائی کابینہ منتخب کرنے کا مکمل اختیار نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو دے دیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی منتخب نمائندے یا ٹکٹ ہولڈرز میں سے کابینہ تشکیل دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے متعلق پیغام سہیل آفریدی تک پہنچا دیا گیا ہے اور سہیل آفریدی کی حلف برداری کے بعد کابینہ کی تشکیل کا معاملہ طے کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے مرکزی قیادت کے ساتھ کابینہ تشکیل پر مشاورت بھی کی ہے، جس کے بعد کچھ وزرا کو تبدیل نہ کیے جانے کے بھی امکانات  ہیں۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم اپنی ذمے داریاں نبھاتے رہیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی

پڑھیں:

اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی(bushra bibi) کے درمیان ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں مقررہ ضابطوں کے مطابق کرائی گئی۔

دوسری جانب ملاقات کے دن کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے کسی وکیل یا خاندان کے دیگر افراد کی ملاقات نہ ہو سکی۔ جیل ذرائع کے مطابق معمول کی ملاقاتوں کے حوالے سے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات برقرار رہے۔

ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے نامزد نمائندے اور صوبائی حکومت کے بعض عہدیدار بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم انہیں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

مزید پڑھیں:فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

اسی دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل پہنچیں، تاہم پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں جیل تک رسائی نہیں دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا