پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے جب کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آغا سراج درانی کو ایک ماہ قبل برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور پھر چند روز قبل دوبارہ ان کی طعیبت خراب ہو گئی تاہم آج ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں آغا سراج درانی کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

President Asif Ali Zardari has expressed deep sorrow over the passing of former Speaker of the Sindh Assembly, Agha Siraj Durrani.

The President paid tribute to his political and public services, noting his role in strengthening democracy and serving the people of Sindh.

— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 15, 2025

اپنے ایک جاری بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آغا سراج درانی پیپلز پارٹی کے مخلص، وفادار اور اصول پسند رہنما تھے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کی مضبوطی اور جمہوریت کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا، مرحوم آغا سراج درانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آغا سراج درانی نے عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا۔

انہوں نے کہا کہ رب کائنات مرحوم آغا سراج درانی کے درجات بلند فرمائے، وزیراعلیٰ سندھ کی مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن  نے بھی آغا سراج درانی کے  انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے لئے آغا سراج درانی کی سیاسی سماجی خدمات  ناقابل فراموش ہیں، آغا سراج درانی ایک باوقار، وفادار اور تجربہ کار سیاسی رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ صوبے کے عوام کی خدمت کو اپنا مقصد بنایا۔

شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ آغا سراج درانی نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک مخلص کارکن تھے بلکہ وہ جمہوری روایات کے علمبردار بھی تھے، آغا سراج درانی کی پوری زندگی عوامی خدمت، جمہوریت کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد میں گزری۔

انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی سیاسی بصیرت، انتظامی صلاحیت اور پارلیمانی تجربہ پارٹی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھا، آغا سراج درانی کی وفات سے نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ سندھ کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ دکھ کی اس  گھڑی میں مرحوم آغا سراج درانی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے  ہیں، اللہ تعالی مرحوم آغا سراج  درانی کو بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے بھی سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آغا سراج درانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی نے جمہوریت کے استحکام اور عوامی نمائندگی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا، آغا سراج درانی جیسے بااصول سیاستدان کم پیدا ہوتے ہیں۔

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی آغا سراج درانی کی آغا سراج درانی کے پیپلز پارٹی کے سندھ اسمبلی کے انتقال نے کہا کہ کا اظہار

پڑھیں:

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب

پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے  کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔ 

لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق  صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔ 

چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار