سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر آغا سراج درانی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر آغا سراج درانی طویل علالت کے بعد آج بتاریخ 15 اکتوبر 2025ء بروز بدھ کراچی میں انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے عارضۂ قلب اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے اور ان کا علاج کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم نے سوگواران میں اہلیہ ناہید درانی، ایک بیٹا آغا شہباز اور 3 بیٹیاں صنم، سارہ اور شہانہ درانی چھوڑے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ محمد آغا سراج خان درانی 5 اکتوبر 1953ء کو پیدا ہوئے، وہ پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے اور اپنے سیاسی کیریئر کے دوران کئی اہم عہدوں پر فائز رہے، انہوں نے 2013ء سے 2024ء تک سندھ اسمبلی کے سپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اس کے علاوہ آغا سراج درانی متعدد بار سندھ اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے، وہ سندھ کے نگراں گورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ آغا سراج درانی کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا اور ان کے انتقال سے سندھ کی سیاست میں ایک خلا پیدا ہوا ہے، صدر آصف علی زرداری نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی سیاسی خدمات کو سراہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سندھ اسمبلی کے
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔