سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کے طویل مدت تک اسپیکر رہنے والے آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کو تقریباً ایک ماہ قبل برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم چند روز قبل ان کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، اور آج ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔
ایوان صدر کی جانب سے آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے، اور ان کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی حیثیت سے اہم ذمہ داریاں نبھائیں، اور ان کی عوامی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی پیپلز پارٹی کے مخلص، وفادار اور اصول پسند رہنما تھے۔ انہوں نے سندھ اسمبلی کو مضبوط بنانے اور جمہوریت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔