ڈھاکا: بنگلادیش نے اپنی فضائیہ کو جدید بنانے اور قومی فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے چین سے 20 جدید جے 10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے کی کل مالیت تقریباً 2 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگی جس میں طیاروں کی خریداری، پائلٹس کی تربیت، طیاروں کی دیکھ بھال اور دیگر متعلقہ اخراجات بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ خریداری گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے تحت مالی سال26-2025 اور 27-2026کے دوران مکمل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ادائیگیاں 36-2035 تک 10 سالہ اقساط میں کی جائیں گی۔

چینی جریدے گلوبل ٹائمز کے مطابق جے 10 سی فورتھ جنریشن ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو فضائی اور زمینی اہداف کے خلاف مختلف نوعیت کے مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ طیارہ آواز کی رفتار سے 2.

2 گنا زائد (تقریباً 2 ہزار 415 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار حاصل کرسکتا ہے اور اس کا آپریشنل رینج 1850 کلومیٹر ہے۔ یہ طیارہ 200 کلومیٹر تک کے فاصلے پر اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور ڈرونز و دیگر طیاروں کے ساتھ مربوط آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کے دفتر کا کہنا ہے کہ ہر طیارے کی بنیادی قیمت 6 کروڑ ڈالر مقرر کی گئی ہے جس کے مطابق مجموعی بیڑے کی قیمت 1.2 ارب ڈالر بنتی ہے جبکہ اضافی اخراجات تربیت، آلات اور نقل و حمل پر خرچ کیے جائیں گے۔

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

بنگلادیش: حسینہ واجد کے دور کی جبری گمشدگیوں پر اعلیٰ فوجی افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا: بنگلادیش کی عدالت نے برطرف وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے دوران ہونے والی جبری گمشدگیوں کے سنگین الزامات پر دو درجن سے زائد فوجی افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ حسینہ واجد کے پندرہ سالہ دورِ اقتدار کے دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے کم از کم 250 جبری گمشدگیوں کے واقعات پیش آئے،  ان واقعات میں سیاسی مخالفین، طلبہ رہنما، سماجی کارکنان اور بعض صحافی بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق کمیشن کو اب تک جبری گمشدگیوں کی تقریباً 1700 شکایات موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے درجنوں کیسز ایسے ہیں جن میں متاثرہ خاندانوں نے براہ راست فوج اور انٹیلی جنس اداروں پر ذمہ داری عائد کی ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق جن فوجی افسران کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ان میں کم از کم 16 جنرل سطح کے عہدیدار بھی شامل ہیں جو حسینہ واجد کے دور میں مختلف حساس اداروں میں تعینات تھے، یہ پہلا موقع ہے کہ اس بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی افسران کو سول عدالت میں مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالتی عمل اس بات کو نہیں دیکھتا کہ مجرم کون ہیں یا ان کا عہدہ کیا ہے، جن لوگوں نے ریاست، آئین اور عوام کے اعتماد کے خلاف کام کیا، اب انہیں اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیس صرف ماضی کے ظلم کا نہیں بلکہ مستقبل کے لیے انصاف کی بنیاد ہے تاکہ کوئی طاقت عوامی حقوق کو پامال کرنے کی جرات نہ کرے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے ملک گیر عوامی مظاہروں کے بعد اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا۔ عوامی غصے اور احتجاجی لہر کے دوران وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈھاکا سے بھارت فرار ہو گئی تھیں۔

اس وقت حسینہ واجد کو بنگلادیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق مقدمات میں شریک ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ ٹریبونل حسینہ واجد کی برطرف شدہ حکومت اور ان کی اب کالعدم قرار دی جانے والی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ متعدد سابق وزرا، اعلیٰ حکومتی اہلکاروں اور فوجی عہدیداروں کے خلاف بھی کارروائی کر رہا ہے۔

وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • بنگلادیش: حسینہ واجد کے دور کی جبری گمشدگیوں پر اعلیٰ فوجی افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری
  •  24 گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کے 11 طیاروں میں فنی خرابی
  • تین برس میں 113 ریلوے حادثات ریکارڈ
  • امریکا کا نیا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ، پینٹاگون اس ہفتے کمپنی کا انتخاب کرے گا
  • لیسکو کا صارفین کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار سنگل وتھری فیز میٹرز خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان کا کوئی طیارہ نہیں گرا، 7 بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق صدر ٹرمپ نے بھی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • چین کے سکستھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے جے 50 کی نئی تصاویر سامنے آگئیں
  • چین کے 6 جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کی نئی تصاویر میں کیا خاص ہے؟
  • فلائی جناح کے بیڑے میں 2 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ