data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیوٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک ایکواڈور میں صدر نوبوا ڈینیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا،جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق صدر نوبوا کی گاڑی کو 500 سے زائد مظاہرین نے گھیر کر پتھراؤکیا۔ ایک سینئر وزیر کے مطابق بلوے کے دوران گولیاں بھی چلائی گئیں تاہم صدر محفوظ رہے، صدر کی گاڑی پرگولیاں لگنے کے واضح نشانات ہیں۔ پولیس نے قاتلانہ حملے میں ملوث5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکواڈور کے صدارتی آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملوث ملزمان کے خلاف دہشتگردی اور قاتلانہ حملے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

افریقی ملک زیمبیا میں سونے کی کان بیٹھنے سے 4افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لوساکا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک زیمبیا کے شمالی ضلع شیوانگانڈو میں سونے کی کان بیٹھ جانے کے باعث 4غیر قانونی کان کن ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ نیو سین گولڈ مائن میں اس وقت پیش آیا جب یہ افراد سونا نکالنے میں مصروف تھے۔ کان کی دیوار گرنے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کی گئیں، تاہم بدقسمتی سے جب تک امدادی ٹیمیں متاثرہ افراد تک پہنچیں، چاروں افراد جان کی بازی ہار چکے تھے۔ دوسری جانب حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی کان کنی سے باز رہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ہسپانوی دارالحکومت میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے4افراد ہلاک
  • ہماچل پردیش: مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی‘ 18 افراد ہلاک
  • کیمسٹری کا نوبیل انعام جاپان، امریکا اور آسٹریلیا کے 3محققین کے نام
  • ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوآ پر قاتلانہ حملہ
  • پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، مشتعل لوگوں کا ایکواڈور کے صدر پر مبینہ قاتلانہ حملہ
  • البانیا: عدالت میں دوران سماعت فائرنگ سے جج ہلاک
  • افریقی ملک زیمبیا میں سونے کی کان بیٹھنے سے 4افراد ہلاک
  • برطانیہ میں چینی کمپنی کی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈاضافہ
  • سینئر بھارتی پولیس افسر نے گولی مار کر خود کشی کرلی