Jasarat News:
2026-06-03@06:14:38 GMT

بدل دو نظام: ایک قومی نظریاتی سمت

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان اس وقت ایک ہمہ گیر سیاسی، معاشی اور سماجی بحران سے گزر رہا ہے۔ اس بحران کی جڑیں محض معاشی کمزوریوں یا حکومتی ناکامیوں تک محدود نہیں بلکہ پورا سیاسی ڈھانچہ بگاڑ کا شکار ہے۔ گلی محلّوں سے لے کر ایوانِ اقتدار تک، وہی فرسودہ نظام مسلط ہے جو چند خاندانوں، وڈیروں، چودھریوں، سرداروں اور جاگیرداروں کے گرد گھومتا ہے۔ عوام کے بنیادی حقوق اور ان کی رائے کی کوئی عملی حیثیت باقی نہیں رہی۔ ایسے حالات میں جماعت اسلامی پاکستان اپنے نظریاتی سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک میں اسلام کے عادلانہ اور شفاف نظام کے قیام کو پھر سے قومی ایجنڈا بنا رہی ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن مسلسل اس حقیقت کی نشاندہی کررہے ہیں کہ موجودہ سیاسی جماعتیں محض خاندانی وراثت اور ذاتی مفادات کا ایک جال بن چکی ہیں۔ پیپلز پارٹی ہو یا دوسری جاگیردارانہ پارٹیان، سب کا ایجنڈا اپنے اثر و رسوخ کو قائم رکھنا ہے، عوام کے مسائل حل کرنا نہیں۔ کراچی، جو ملک کی معاشی شہ رگ ہے، آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، حالانکہ صوبے میں حکومت وہی ہے جو چار دہائیوں سے اقتدار کا مزہ لوٹ رہی ہے۔ یہ حقیقت اپنی جگہ مسلم ہے کہ جماعت اسلامی کوئی روایتی سیاسی جماعت نہیں۔ یہ ایک نظریاتی، فکری اور اصلاحی تحریک ہے جس کی بنیاد سید ابوالاعلیٰ مودودی کی انقلابی فکر پر رکھی گئی۔ سید مودودی نے اسلام کو محض عبادات یا اخلاق کی محدود تعلیم نہیں سمجھا بلکہ اسے ایک ہمہ گیر تہذیب، مکمل ضابطہ ٔ حیات اور عادلانہ اجتماعی نظام کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔ ان کی فکر کے اثرات محض پاکستان تک محدود نہیں رہے بلکہ پوری دنیا میں پھیلے، اور آج بھی بیسیوں ممالک میں جماعت اسلامی کے نظریاتی بھائی چارے کی تحریکیں سرگرم عمل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مینار پاکستان لاہور میں 21 سے 23 نومبر تک منعقد ہونے والا کل پاکستان اجتماع عام ’’بدل دو نظام‘‘ محض ایک سیاسی اجتماع نہیں بلکہ سید مودودی کی فکر کا عالمی تسلسل ہے۔ یہ اجتماع پوری دنیا کے سامنے یہ اعلان کرے گا کہ پاکستان میں نظام کی تبدیلی کی جدوجہد محض ایک احتجاجی عمل نہیں بلکہ ایک نظریاتی انقلاب کی بنیاد ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے درست نشاندہی کی کہ اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کے لیے آئین کو پامال کیا گیا، پارلیمنٹ کی بالادستی کو مجروح کیا گیا اور قوم کو چور دروازوں کی سیاست کے حوالے کر دیا گیا۔ آج جب اسٹاک ایکسچینج بڑھتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ معیشت ترقی کر رہی ہے، حالانکہ یہ اضافہ حقیقی ترقی نہیں بلکہ محض سٹے بازی اور سرمایہ دارانہ کھیل ہے، جس کا عام آدمی کی روٹی، دوائی اور تعلیم سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان کا مزدور، کسان، طلبہ، اساتذہ اور متوسط طبقہ آج سیاسی تنہائی کا شکار ہے۔ کوئی ان کے مسائل کی نمائندگی نہیں کرتا۔ ایسے میں جماعت اسلامی واحد جماعت کے طور پر سامنے آتی ہے جو ہر طبقے کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کی خدمات روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات پر عوام کا جو اعتماد ہے، وہ بھی اسی کردار کا تسلسل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک بھر کی نوجوان نسل بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے قریب آرہی ہے۔ بنو قابل پروگرام میں 12 لاکھ نوجوانوں کا رجسٹر ہونا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ نوجوان جماعت اسلامی کو ایک امید کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اس پس منظر میں مینار پاکستان میں ہونے والا اجتماع عام جماعت اسلامی کے نظریاتی اور سیاسی سفر کا ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا۔ یہ اجتماع ملک میں حقیقی تبدیلی کا لائحہ عمل پیش کرے گا۔ یہاں یہ پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان کو دراصل سید مودودی کی فکر کے مطابق منظم، شفاف، منصفانہ اور باوقار نظام کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کا یہ عزم کہ ’’جماعت اسلامی عوام کو ساتھ ملا کر ملک میں حقیقی تبدیلی اور انقلاب کی جدوجہد کر رہی ہے‘‘، امید کا وہ دیا ہے جو مایوسی کے اندھیروں میں روشن ہے۔ یہ اجتماع صرف پاکستان کے لیے نہیں، پوری دنیا کے لیے پیغام ہوگا کہ اسلام کی ہمہ گیر فکر آج بھی انسانیت کے مسائل کا مکمل حل رکھتی ہے۔ جماعت اسلامی اس فکر کی نمائندہ تحریک ہے جو ظلم، استحصال اور خاندانی سیاست کے مقابلے میں ایک منصفانہ معاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے۔ بنیادی بات یہ ہے کہ پاکستان کو اس وقت جس راستے کی ضرورت ہے، وہ محض چہروں کی تبدیلی نہیں بلکہ نظام اور سوچ کی تبدیلی ہے۔ یہ تبدیلی اس وقت آتی ہے جب کوئی تحریک عوام کے سامنے ایسا لائحہ عمل پیش کرے جو انصاف، شفافیت، خود مختاری اور بااختیار جمہوریت کی بنیاد رکھتا ہو۔ مینار پاکستان کا یہ اجتماع اسی سمت میں ایک فیصلہ کن آغاز ہو سکتا ہے، اگر عوام اس عملی اور نظریاتی جدوجہد کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیں۔ پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے گرد موجود سیاسی کہنہ روایات اور خاندانی اجارہ داریوں کی دیواروں کو گراتے ہوئے ایسی تحریک کا ساتھ دیں جس کے پیچھے کردار، اصول، فکری بنیاد اور واضح سمت موجود ہو۔ جماعت اسلامی کا اعلانِ تبدیلی اسی جدوجہد کا حصہ ہے؛ باقی فیصلہ اس قوم کو خود کرنا ہے کہ وہ مایوسی کے اندھیروں میں رہنا چاہتی ہے یا تکمیل پاکستان کے لیے اور نسل نو کے مستقبل کے لیے درست سمت میں آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

 

اداریہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں جماعت اسلامی جماعت اسلامی کے یہ اجتماع نہیں بلکہ کے لیے رہی ہے

پڑھیں:

وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی

اسلام آباد،وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال (mustafa kamal)نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں ادویات پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

اس سلسلے میں ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔منگل کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی ادویات کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔

پہلی بار ملک میں ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، جس سے جعلی، غیر معیاری اور نقلی ادویات کی مؤثر نشاندہی اور ان کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے نفاذ کے بعد عام صارفین باآسانی دوا کی میعادِ استعمال، قیمت اور دیگر اہم معلومات کی مستند تصدیق کر سکیں گے، جس سے عوام کا ادویات کے نظام پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی۔ نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں۔

وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ اہم اقدام پاکستان میں ادویات کی سپلائی چین کو محفوظ، شفاف اور معیاری بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

حکومت ادویات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے جعلی ادویات کے خلاف ایک مضبوط اور مؤثر دیوار قائم ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں خطے کے نمایاں ممالک میں شامل ہوگا۔ اس نظام کے ذریعے نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گاجس سے عوام کی صحت، زندگی اور اعتماد کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں:میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت

وفاقی وزیرِ صحت کے مطابق ڈریپ کی جانب سے صنعت کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جلد تکنیکی رہنما اصول جاری کیے جائیں گے، جبکہ متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیے جا چکے ہیں تاکہ نظام کے مؤثر اور مرحلہ وار نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی