صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق، خوف سے بھتیجی بھی چل بسی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ نے گھوٹکی میں صحافی طفیل رند کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ موقع پر موجود بھتیجی خوف سے جان کی بازی ہار گئی۔ پولیس کے مطابق طفیل رند بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی، طفیل رند پر میر پور ماتھیلو کے علاقے جروار روڈ مسو واہ پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے طفیل رند جاں بحق ہو گئے، ان کے جسد خاکی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں صحافی طفیل رند کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ علاوہ ازیں چچا پر فائرنگ ہونے کے خوف سے 10 سالہ بھتیجی بھی جان کی بازی ہار گئی، بچی رینا اپنے چچا کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سکول جا رہی تھی کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق چچا پر فائرنگ ہونے کے بعد بچی شدید خوف زدہ تھی اور وہ یہ صدمہ برداشت نہ کر سکی اور جان کی بازی ہار گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر فائرنگ طفیل رند پر حملے
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔