اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،19بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت سمیت 11جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 19بھارتی سپانسرڈخوارج جہنم واصل ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت سمیت 11جوان وطن پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 19بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت شہید ہو گئے، خوارجیوں سے مقابلے کے دوران 9جوان بھی وطن پر قربان ہوئے،نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، گل امیر شہدا میں شامل ہیں۔
مالی سال 2022-26 پاکستان کی تاریخ کے بدترین معاشی سال ہیں: مفتاح اسماعیل
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین ،سپاہی طفیل خان، عقب علی اور محمد زاہد بھی شامل ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ہو گئے
پڑھیں:
پاک فوج کی انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں سے شدید جھڑپ، 19 دہشتگرد ہلاک، کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی رات ضلع اورکزئی میں بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی سے 19 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ہوگئے۔ تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف (عمر 39 سال، ضلع راولپنڈی) اور ان کے سیکنڈ اِن کمانڈ میجر طیّب راحت (عمر 33 سال، ضلع راولپنڈی) نے جامِ شہادت نوش کیا۔ دونوں افسران بہادری سے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔
شہدا میں مزید 9 بہادر جوان شامل ہیں، جن میں نائب صوبیدار اعظم گل (عمر 38 سال، ضلع خیبر)، نائیک عادل حسین (عمر 35 سال، ضلع کرم)، نائیک گل امیر (عمر 34 سال، ضلع ٹانک)، لانس نائیک شیر خان (عمر 31 سال، ضلع مردان)، لانس نائیک طالش فراز (عمر 32 سال، ضلع مانسہرہ)، لانس نائیک ارشاد حسین (عمر 32 سال، ضلع کرم)، سپاہی طفیل خان (عمر 28 سال، ضلع مالاکنڈ)، سپاہی عاقب علی (عمر 23 سال، ضلع صوابی)، اور سپاہی محمد زاہد (عمر 24 سال، ضلع ٹانک)۔
مزید پڑھیں:’بنیان المرصوص میں فتح، درحقیقت امن کی جیت ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے میں صفائی کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کے باقی ماندہ نیٹ ورک کو ختم کیا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے ان بہادر سپاہیوں کی قربانیاں قومی عزم و حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
وزیراعظم کا اورکزئی آپریشن پر خراجِ تحسین، شہدا کے لیے دعائے مغفرتوزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کے ہلاک ہونے پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں 2 آپریشن، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 13دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیب راحت اور دیگر شہدا کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے اور حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
19 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر