سندھ  کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن الیکٹرک ٹیکسی سروس اور پنک ٹیکسی سروس منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت  کے لیے مسلسل متحرک ہیں جب کہ صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے لیے انہوں نے اپنی کاوشیں مزید تیز کردی ہیں۔

معروف ملٹی نیشنل برقی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کے وفد  نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات  کی، ملاقات میں کمپنی کے نمائندوں نے اپنی برقی گاڑیوں کے ماڈلز، خصوصیات اور ٹیکنالوجی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدت لانا چاہتی ہے، سندھ میں برقی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور پائیدار سفری سہولیات میسر آسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں برقی ٹرانسپورٹ کا مضبوط نظام قائم ہو، الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے چارجنگ اسٹیشنز، مینٹیننس سینٹرز اور دیگر بنیادی انفرااسٹرکچر کی تعمیر میں بھی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ 

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ نجی شعبے کے ساتھ مل کر ایک ایسا فریم ورک تشکیل دے رہی ہے جس سے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون اور تحفظ فراہم کیا جائے گا، حکومت سندھ نے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سرمایہ کاروں کے لیے ایک بہترین موقع ہے، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کو دس سالہ ٹیکس استثنا سمیت متعدد مراعات دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی کمپنیاں سندھ آئیں اور یہاں سرمایہ کاری کریں، سندھ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کی سروسز متعارف کروانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام بڑے شہروں میں الیکٹرک ٹیکسی سروس جلد از جلد شروع کی جائے، تاکہ عوام کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات میسر آئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن سرمایہ کاروں ٹیکسی سروس کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

جماعت اسلامی کی بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف پٹیشن، نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی

جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کی بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف کی گئی پٹیشن پر دیئے گئے عدالتی حکم پر نیپرا کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک کی غیر اخلاقی اور نیپرا قوانین کے خلاف AT&C کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں اور سٹی کونسلرز کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

عدالتی احکامات کے مطابق نیپرا اسلام آباد کا اعلیٰ سطح کا وفد کراچی پہنچا اور جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد سے تفصیلی ملاقات کی۔

ملاقات میں نیپرا تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر نوید الٰہی شیخ (ڈائریکٹر جنرل کنزیومر افیئرز)، سفیر حسین (ٹیکنیکل کنسلٹنٹ)، عرفان احمد شیخ (ایڈیشنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ و انفورسمنٹ) اور عابد حسین (انچارج نیپرا ریجنل آفس کراچی) موجود تھے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے چیئرمین کے الیکٹرک سیل و نائب صدر پبلک ایڈ کمیٹی کراچی عمران شاہد اور سٹی کونسل کے رکن تیمور احمد وفد میں شریک تھے۔

جماعت اسلامی کے وفد نے نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم کو دستاویزی شواہد فراہم کیے۔

نیپرا حکام نے جماعت اسلامی کے وفد کو یقین دلایا کہ جمع شدہ مواد کی بنیاد پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ چند روز میں تیار کرکے سندھ ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔

جماعت اسلامی کراچی کے وفد نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو ریلیف دلانے اور کے الیکٹرک کی من مانیاں روکنے کے لیے قانونی اور عوامی جدوجہد بدستور جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے اور ماڈرن صفائی نظام کے منصوبوں کی منظوری
  • وزیراعظم سے شرجیل میمن کی ملاقات، اہم سیاسی معاملات پر گفتگو
  • وزیراعظم سے شرجیل میمن کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • شرکاء کو اجتماع گاہ تک پہنچانے کیلیے شٹل سروس کا بندوبست
  • جماعت اسلامی کی بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف پٹیشن، نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی
  • پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکا سے تعلقات میں بہتری اور اسٹاک مارکیٹ کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا: بلوم برگ
  • عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور پاک امریکا تعلقات کی بحالی عسکری قیادت کی وجہ سے ہوئی، بلوم برگ
  • بچے ہماری قوم کا روشن مستقبل اور سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، گورنر سندھ
  • وزیراعلیٰ سندھ سے اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ