گھوٹکی: صحافی طفیل رند کی بھتیجی واقعے کے خوف سے دم توڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
صحافی طفیل رند—فائل فوٹو
گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند کی بھتیجی واقعے کے خوف کی وجہ سے دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق 8 سالہ بچی فائرنگ کے دوران موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوئی تھی، بچی کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کیا گیا تھا۔
ایم ایس ڈاکٹر سرفراز شاہ نے کہا کہ بچی معمولی زخمی تھی، طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا تھا۔
مقتول صحافی کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کردی گئی۔
واضح رہے کہ گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت بچی طفیل رند کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھی، طفیل رند اپنے 2 بچوں اور بھتیجی کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میرپور ماتھیلو صحافی طفیل رند
پڑھیں:
بھارتی فوج کا تیجس طیارہ گر کر تباہ؛ فلمی ستارے مودی پر برس پڑے
دبئی ایئر شو میں کرتب دکھانے والا بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس پر بالی ووڈ کے ستاروں نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد فنکاروں نے فوجی طیارہ حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے فوجی طیاروں کی سیکیورٹی اور ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کے اہل خانہ ہمیشہ بے یقینی کا شکار رہتے ہیں۔
ماضی کی معروف اداکارہ جیہ بچن نے بھی واقعے کی شفاف تفتیش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوجیوں اہلکاروں کو محفوظ ماحول دیا جائے۔
شتروگھن سنہا اور راج ببر سمیت دیگر اداکاروں نے بھی مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
اداکار اکشے کمار نے کہا کہ پائلٹ کی ہلاکت پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ میں پورا ملک شریک ہے۔ قوم اپنی جان قربان کرنے والے اہلکار کو یاد رکھے گی۔
ریتھک روشن نے کہا کہ یہ حادثہ نہ صرف بھارتی فضائیہ بلکہ ہر بھارتی کے لیے بڑا سانحہ ہے۔ پوری قوم سوگوار ہے۔
رجنی کانت نے بھی واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے پائلٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔