گھوٹکی: صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری طفیل رند پر جروار روڈ مسو واہ کے علاقے میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے۔
مقتول صحافی کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
درہ آدم خیل ،دہشتگردوں کے حملے میں پولیس اہلکار شہید، ایف سی حوالدار زخمی
کوہاٹ (آئی این پی )کوہاٹ کے ٹرائبل سب ڈویژن درہ آدم خیل میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایف سی حوالدار زخمی ہوگیا ۔ شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے فجر سے قبل اندھیرے میں تور چھپری پوسٹ پر اچانک حملہ کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل حضرت عمر شہید ہوگئے جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کا حوالدار بہادر خان زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واقعے کے فورا بعد زخمی اور شہید اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ شہید اہلکار کی جسد خاکی بعدازاں کوہاٹ پولیس لائن منتقل کی گئی جہاں پولیس کے اعلی افسران اور اہلکاروں کی موجودگی میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔