گجرات :غزہ پرمسلسل حملے کے 2 برس طارق سلیم کی زیرقیادت ریلی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-08-10
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) غزہ میں اسرا ئیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہو نے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ی اپیل پر ملک بھر کی طر ح گجرات میں بھی پر یس کلب سے کچری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم، امیر جماعت اسلامی گجرات چودھری انصر محمود ایڈوکیٹ اور امیر جماعت اسلامی گجرات شہر ساجد شریف اور دیگر نے بھی خطاب کیا،احتجاجی ریلی میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی تعداد میں نوجوان، بچوے اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو دوبرس گزر چکے اور اس دوران ملک میں حکومتی اور اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے ایک دفعہ بھی نیتن یاہو اور ٹرمپ کی مذمت نہیں کی گئی، ملک کا حکمران طبقہ اور اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کی آشیرباد چاہتا ہے، یہ اپنی باریوں کے انتظار میں ہیں، حکومت دوریاستی حل کی رَٹ لگانا چھوڑ دے، قوم اسرائیل کو تسلیم کرنے یا ابراہم اکارڈ کی جانب پیش قدمی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دے گی، انھوں نے کہا ہم سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت فلوٹیلا کے تمام شر کاء کی رہا ئی کا خیر مقدم کر تے ہیں اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت بھی کر تے ہیں، حکو مت کو مسئلہ فلسطین پر حکومت کو قومی اور اصولی موقف اپناناچاہیے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ طاقت کے زور پر اسرائیل کو تسلیم کروا لے گا تو جان لے کہ پاکستانی قوم بندوق کی طاقت کا جواب ایمانی طاقت سے دے گی۔چوہدری انصر محمود ایڈوکیٹ نے کہا حماس نے ٹرمپ معاہدہ کے جواب میں نہایت دانشمندی اور تدبر کا مظاہرہ کیا، حماس کے جواب کے بعد ٹرمپ نے اسرائیل سے حملے بند کرنے کی اپیل کی جس پر تاحال عمل نہیں ہوا، اسلامی دنیا کے حکمران اس دہشت گردی پر امریکی صدر سے سوال کیوں نہیں کرتے؟ دنیا میں سامراج کی مزاحمت میں حماس نے تاریخ رقم کردی، حماس کی مزاحمت انسانیت اور خصوصی طور پر اسلامی تحریکوں کے لیے درس گاہ ہے، حماس کے مجاہدین نے نظم وضبط اور سمع و طاعت کی اعلیٰ ترین مثال پیش کی، انھوں نے کہا بانی پاکستان قائد اعظم ?اور پوری قوم کا ایک ہی موقف ہے کہ اسرائیل ایک قابض ریاست ہے اور پاکستان اس کے وجود کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی نے کہا
پڑھیں:
کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ کا شف سعید شیخ قباء آڈیٹوریم میں اجتماع عام کی میڈیا کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-35