سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوششیں؛ صدر مملکت سے اسحاق ڈار، ایاز صادق اور محسن نقوی کی اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
نواب شاہ:
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نوابشاہ میں اہم ملاقات کی۔
ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس، عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں اور اہم علاقائی معاملات پر بریفنگ دی۔
باخبر حکومتی ذرائع کے مطابق، ملاقات میں خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
حکومتی وفد نے صدرِ مملکت کو وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں اتحادی جماعتیں تمام امور باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے حل کریں گی۔
اس سلسلے میں وفاقی حکومت، پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔
ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ پنجاب اور سندھ حکومتوں کے درمیان ادارہ جاتی سطح پر روابط کو بحال کیا جائے گا، تاکہ انتظامی اور سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔
مزید یہ کہ دونوں جماعتوں کے رہنما متنازعہ بیانات سے گریز کریں گے اور تمام امور بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے، جس کا شیڈول باہمی اتفاق سے طے کیا جائے گا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ملاقات میں
پڑھیں:
فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں:محسن نقوی
(اویس کیانی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت، جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں،قوم اور ریاست امن دشمنوں کے سامنے متحد کھڑی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات