وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دفاعی معاہدے کے بعد اب پاک سعودی تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے جبکہ سعودی عرب اس حوالے سے ہماری ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں سعودی عرب سے آئے اعلیٰ سطح کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے شرکا سے گفتگو کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں، گزشتہ چالیس سال سے سیاست میں ہوں، پہلی بار60 کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب گیا تھا، سعودی عرب کے کئی دورے کئے،مگر حالیہ دورہ ریاض بالکل منفرد تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی بھائی بہنوں نے ہمیشہ پاکستان کیلئے بے مثال محبت دکھائی جبکہ سعودی عرب نے ہر مشکل اور آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔  سعودی عرب کا پاکستان سے تعلق غیر متزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا یہ عزم ہمارے تعلقات کی تاریخ میں ہمیشہ نمایاں رہا اور رہے گا، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرمسلمان مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہے،  مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ کیلئے محافظ رہیں گے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کو کاروباراورسرمایہ کاری کی بنیاد پرمزید مضبوط بنائیں گے، اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ کاروباری خواب کو حقیقت بنانے کیلئے تعاون سے کام کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اورترقی کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو آٓگے بڑھائیں گے، آج ہمیں سعودی عرب سے سیکھنے کی ضرورت ہے اور ہمیں یہ موقع میسر ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب بھی ہمیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی متحرک اور وژنری قیادت نے سعودی معاشرے کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

دوسری جانب سعودی وفد کے سربراہ شہزاد منصور بن محمد السعود نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب مشترکہ بزنس کونسل اجلاس کیلئے آئے ہیں، یہاں آنے سے قبل سعودی عرب کے تمام وزرا سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں ممکنہ اسٹریٹجک منصوبوں بارے آگاہ کیا۔

شہزادہ منصوربن محمدالسعود نے کہا کہ سعودی کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں دی جائینگی۔
 

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان شہباز شریف نے سرمایہ کاری نے کہا کہ کہ سعودی

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل