بعض ممالک غزہ کیلئے صرف مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں، انصار الله
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں انصار الله کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت کا دعویٰ کرنے والے بہت سے ممالک نے صیہونی جرائم روکنے کیلئے کوئی فعال اور عملی کردار ادا نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن كی مقاومتی تحریک "انصار الله" نے رواں شب ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اب بھی بہادری سے مزاحمت کر رہی ہے۔ وہ اپنے خون سے آزادی اور عزت کی داستانیں رقم کر رہے ہیں۔ حماس، جہاد اسلامی اور دیگر فلسطینی گروہ لائق تحسین ہیں۔ انصار الله کے پولیٹیکل ڈیسک نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں "سید عبدالمالک الحوثی" کی قیادت میں یمن کی حمایت، فلسطینی عوام کی حقیقی اور مستقل مدد کی ایک مثال ہے۔ اس سلسلے میں یمنی مسلح افواج نے دشمن پر اثر انداز ہونے میں اہم کردار ادا کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مزاحمتی گروپوں پر بین الاقوامی اور عرب دنیا کا شدید دباؤ ہے۔
انصار الله نے کہا کہ فلسطین کی حمایت کا دعویٰ کرنے والے بہت سے ممالک نے صیہونی جرائم روکنے کے لئے کوئی فعال اور عملی کردار ادا نہیں کیا۔ ان ممالک نے صرف مگرمچھ کے آنسو بہائے۔ انصار الله نے ان رویوں کی سخت مذمت کی۔ انصار الله نے اس بات کا یقین دلایا کہ غزہ کے محاصرے اور جارحیت کے خاتمے تک یمن، فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس بیان میں بین الاقوامی برادری اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جارحیت کو روکنے اور غزہ کے محاصرے کو ختم کرنے کے لئے اسرائیل پر عملی دباؤ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو تسلیم کرنا چاہئے کہ آزاد ملک کا قیام فلسطینیوں کا جائز حق ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انصار الله کی حمایت کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کے چھاپوں کی نئی کارروائیاں ( 65 فلسطینی گرفتار)
بچہ اور دو خواتین شامل ، داخلی و خارجی راستے بند کر کے شہریوں کی نقل و حرکت روک دی
نابلس میں اسرائیلی فوج کے تازہ دھاوے کے دوران 4 فلسطینی زخمی ہوئے،ہلال احمر
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں بالخصوص نابلس شہر میں حملوں اور چھاپوں کی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔فلسطینی ہلالِ احمر کے مطابق نابلس میں اسرائیلی فوج کے تازہ دھاوے کے دوران 4 فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔اسی دوران اسرائیلی فورسز نے الخلیل شہر کے جنوبی علاقے میں چھاپوں کے دوران 56 فلسطینیوں کو گرفتار کیا، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے واد الہریہ اور خربہ قلقس کے علاقوں میں دھاوا بول کر 12 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔مزید بتایا گیا کہ دیر سامت اور البرج کے قصبوں میں گھروں پر چھاپے مار کر 4 دیگر شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا، اور گھروں کی تلاشی کے دوران توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے بیت مر (شمالی الخلیل)میں مسلسل دوسرے روز بڑے پیمانے پر چھاپے مارے، جن کی لپیٹ میں تقریبا پورے قصبے کے گھر آ گئے۔کئی گھروں کو فوجی چوکیوں میں تبدیل کر دیا گیا، جبکہ قصبے کو مکمل طور پر محاصرے میں لے کر بند فوجی علاقہ قرار دے دیا گیا۔فوج نے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر کے شہریوں کی نقل و حرکت روک دی۔مزید بتایا گیا کہ 40 سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار یا حراست میں لیا گیا، جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔