پاکستان اور سعودی عرب کا برادرانہ تعلقات کو معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پاکستان اور سعودی عرب نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو ایک مستقبل بین معاشی شراکت داری میں تبدیل کریں گے، جس سے نجی شعبے کے اشتراک، علاقائی استحکام اور تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
آج اسلام آباد میں سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد شریک ہوا۔
یہ اجلاس سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے زیرِ اہتمام، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) اور وزارتِ تجارت کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
سعودی وفد میں معدنیات، توانائی، زراعت و لائیو اسٹاک، تعمیرات، بنیادی ڈھانچے، سیاحت اور ریئل اسٹیٹ کے اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیات شامل تھیں۔
پاکستان کے نجی شعبے اور ممتاز کاروباری اداروں کے نمائندگان نے بھی اجلاس میں شرکت کی، جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کے عزم کی جھلک نمایاں ہوئی۔
اجلاس کے دوران پاکستانی وزرا، اعلیٰ سرکاری حکام اور صنعت کاروں نے وفد کو پاکستان کے بدلتے ہوئے سرمایہ کاری ماحول، ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں مواقع اور حکومت کی سرمایہ کار دوست اصلاحات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
مشترکہ بزنس کونسل دونوں ممالک کے مابین نجی شعبے کے اشتراک، مشترکہ منصوبہ بندی اور پائیدار اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے ایک مؤثر ادارتی فریم ورک فراہم کرتی ہے۔
شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے پاکستان کی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جاری اصلاحاتی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب، وژن 2030 کے اہداف کے مطابق پاکستان کے ساتھ طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اہم علاقائی شراکت دار ہے، جس میں زراعت، معدنیات، توانائی، ٹیکنالوجی، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں بے پناہ امکانات موجود ہیں۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے وزارتِ تجارت کے اشتراک سے سعودی وفد کے لیے ایک خصوصی بریفنگ سیشن کا اہتمام بھی کیا، جس میں پاکستان کے سرمایہ کاری فریم ورک، ضابطہ جاتی اصلاحات، اور ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں خصوصاً توانائی، معدنیات، زراعت، سیاحت، رئیل اسٹیٹ، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں موجود مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
دورے کے دوران سعودی وفد کراچی اور لاہور کا بھی دورہ کرے گا، جہاں ایس آئی ایف سی صوبائی حکومتوں اور نمایاں کاروباری اداروں کے ساتھ وفد کی ملاقاتوں کو مؤثر انداز میں سہولت فراہم کرے گا۔
ان ملاقاتوں کا مقصد مشترکہ سرمایہ کاری منصوبوں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے علاقائی و قومی سطح پر اقتصادی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ دورہ سعودی وژن 2030 اور پاکستان کی سرمایہ کاری پر مبنی ترقیاتی حکمتِ عملی کے باہمی اہداف کے حصول کی سمت ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی ہم آہنگی اور پائیدار ترقی، علاقائی روابط اور مشترکہ خوشحالی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس ا ئی ایف سی سرمایہ کاری پاکستان کے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری درکار، سعودی عرب اہم کردار ادا کر سکتا ہے: صدر ایف پی سی سی آئی
پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری درکار، سعودی عرب اہم کردار ادا کر سکتا ہے: صدر ایف پی سی سی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے پاک سعودی اقتصادی تعلقات میں پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں جن سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون مزید مستحکم ہوگا۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری درکار ہے اور سعودی عرب اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ پاک سعودیہ کوآرڈینیشن کمیٹی میں فیڈریشن کو بھی نمائندگی دی جائے تاکہ پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے پرائیویٹ سیکٹرز کے درمیان سمال، میڈیم اور لارج اسکیل انڈسٹریز میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی منظرنامے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائی کورٹ: پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، حکومت کو خالی آسامیاں فوری پُر کرنے کی ہدایت اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا تاریخ ساز آغاز؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں کمی، مسلسل معاشی بہتری دکھانے والا واحد ملک بن گیا، بلومبرگ چین کے قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے پانچویں روز سفری سرگرمیوں میں اضافے کا رجحان برقرار چائنا کموڈٹی پرائس انڈیکس میں مسلسل پانچ مہینوں سےاضافہ جاری فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کا اسٹاک ایکسچینج سے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویشCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم