طاہر اشرفی کی سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے عرب ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہمیشہ عقیدت اور محبت کا رشتہ رہا ہے۔
انہوں نے سعودی عرب کے اہم ترین تجارتی وفد کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی واضح دلیل قرار دیا۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ موجودہ حالات دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کے لیے تاریخ کے بہترین حالات ہیں اور ایسے دورے باہمی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
سعودی مہمان کی آمد اور وفد کے مقاصدیاد رہے کہ سعودی عرب کے اہم ترین تجارتی وفد سعودی-پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئر مین ایچ ایچ پرنس منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر ہے۔
ایچ ایچ پرنس منصور اور ان کے ہمراہ وفد پاکستانی قیادت، سینئر سرکاری عہدیداروں، چیمبرز آف کامرس اور اہم تجارتی گروپس سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جا سکے۔
اس دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اور برادرانہ تعلقات کے عزم کا اظہار ہوتا ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
دورے کے دوران بات چیت کا مرکزی محور تجارتی اور سرمایہ کاری سہولیات اور سعودی وژن 2030 اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کے ایجنڈے سے ہم آہنگ اہم شعبوں میں تعاون ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعودی عرب کے اور سعودی
پڑھیں:
وزیر اعظم اور چیئرمین پی سی بی کی پاکستانی جیولین ٹیم کو تمغے جیتنے پر مبارکباد
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستانی جیولین ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے ارشد ندیم کے گولڈ اور محمد یاسر کے سلور میڈل جیتنے پر پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ جیولین کھلاڑی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم اور محمد یاسر نے کمال محنت اور ہنر سے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کامیابی حاصل کی۔ کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کی محنت سے ملک و قوم کا نام روشن ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خوش آئند ہے کہ مختلف فارمیٹس میں کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے آج پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ارشد ندیم کی جیت کھیل و امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہے۔
محسن نقوی کے کہا کہ ہر پاکستانی خوش ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت سپوت پر ناز ہے۔ ارشد ندیم نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔
Alhamdulillah, grateful to bring home another gold for Pakistan! Still working hard to get back to 100% after surgery, but the hunger to win remains! More to come in the next tournaments, Insha'Allah! pic.twitter.com/oJPh5Jtg5d
— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) November 19, 2025