data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے 50 سے 60 فیصد ڈاکٹرز بیرون ملک جا رہے ہیں۔ سینیٹر انوشہ رحمن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان میں تربیت پانے والے ڈاکٹرز کی بڑی تعداد ملک میں خدمات دینے کے بجائے غیر ممالک میں روزگار کو ترجیح دے رہی ہے اور پاکستان کے50 سے 60 فیصد ڈاکٹرز بیرونِ ملک جا رہے ہیں‘ سب سے زیادہ پاکستانی ڈاکٹرز آئرلینڈ جا رہے ہیں، جہاں انہیں 5 ہزار یورو ماہانہ تنخواہ ملتی ہے‘ ڈاکٹرز کی ہجرت ملکی صحت کے نظام کے لیے خطرہ بن چکی ہے، اور اس سے سرکاری اسپتالوں میں عملے کی شدید کمی پیدا ہو رہی ہے۔وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان میں سالانہ 22 ہزار ڈاکٹر تیار ہوتے ہیں لیکن 25 کروڑ آبادی کے لحاظ سے یہ تعداد ناکافی ہے‘ خواتین ڈاکٹرز کی بڑی تعداد تعلیم مکمل کرنے کے بعد پریکٹس نہیں کرتی، جس سے ہیلتھ سیکٹر میں دستیاب ماہر عملہ مزید کم ہو جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے اعتراف کیا کہ ڈاکٹرز کی ہجرت اور عدم دستیابی صحت کے شعبے کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جا رہے ہیں اجلاس میں ڈاکٹرز کی صحت کے

پڑھیں:

لوکل گورنمنٹ رپورٹرز کی عبوری کمیٹی کے اجلاس میں طاہر عزیز ‘سلیمان سعادت‘ محمد علی حفیظ‘ راشد قرار، فرید عالم، طلحہ مخدوم اور شعیب مختار شریک ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے 60 فیصد ڈاکٹرز بیرونِ ملک جا رہے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
  • عثمان بزار کے دور حکومت میں 131 ملین روپے کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف 
  • لوکل گورنمنٹ رپورٹرز کی عبوری کمیٹی کے اجلاس میں طاہر عزیز ‘سلیمان سعادت‘ محمد علی حفیظ‘ راشد قرار، فرید عالم، طلحہ مخدوم اور شعیب مختار شریک ہیں
  • ایران افغانستان اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ فریم ورک میں ترامیم کی تفصیلات سینیٹ قائمہ کمیٹی میں پیش
  • لوگ اس لیے منتخب نہیں کرتے کہ استعفے دیکر گھر چلے جائیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان پر تنقید
  • راولپنڈی: مزدور کو کام کے بہانے ساتھ لے جاکر گردہ نکالے جانے کا انکشاف
  • ایپوا کی کور کمیٹی کا اجلاس
  • کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ کا شف سعید شیخ قباء آڈیٹوریم میں اجتماع عام کی میڈیا کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
  • عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں 13 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف