ماسکو اجلاس، افغانستان میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
ماسکو اجلاس میں افغانستان میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق کی گئی۔
اجلاس میں پاکستان، روس، چین، ایران کے نمائندے موجود ہیں، 4 ملکی اجلاس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے 4 ملکی اجلاس کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان، ایران، چین اور روس نے افغانستان میں کالعدم دہشت گر د تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق کی اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔
صادق خان نے کہا کہ چاروں ممالک نے افغانستان کو دہشت گردی اور بیرونی مداخلت سے پاک کرنے پر زور دیا۔
کالعدم دہشت گرد گروہوں میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے سمیت دیگر شامل ہیں، اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کےلیے قریبی ہم آہنگی اور مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کالعدم دہشت
پڑھیں:
دہشت گردوں کی معاونت ختم نہ کرنے تک افغانستان کیساتھ تجارت بند رہے گی‘دفتر خار جہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی معاونت ختم نہ ہونے تک افغانستان کے ساتھ تجارت بند رہے گی۔ جمعے کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغانستان کے ساتھ تجارت بند کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، افغانستان نے پاکستان کے تاجروں اور تجارت پر حملے کیے، پاکستان اپنے شہریوں کی زندگی کی قیمت پر افغانستان کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتا‘ پاکستان نے ہمیشہ سیکورٹی اور تجارت کو الگ رکھنے کی کوشش کی مگر افغانستان سے پاکستان پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان ترکیہ صدر کے ثالثی وفد پر بیان کا خیر مقدم کرتا ہے، ترکیہ کے وفد کا دورہِ پاکستان، نائب صدر کے غیر ملکی دوروں کی وجہ سے التوا کا شکار ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ کئی ممالک نے پاک افغان ثالثی کی بات کی ہے‘ افغانستان میں ہمارا سفارت خانہ اور افغانستان کا یہاں سفارت خانہ کھلا ہے‘ دونوں سفارت خانوں سے مواصلاتی چینل کھلے ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ پر امریکی کانگریس کی تحقیقی رپورٹ جاری ہوئی ہے، پاک بھارت تناؤ میں کمی اور غزہ جنگ بندی میں امریکی کردار کو سراہتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی افواج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں جارحیت اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت میں لال قلعہ بم دھماکوں میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں ہوئیں۔ زیادہ تر گرفتار شدہ افراد کا تعلق بھارتی مقبوضہ کشمیر سے ہے‘ بھارت مسلسل مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں کر رہا ہے‘ پاکستان عالمی برادری، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔حسینہ واجد کو سنائی گئی پھانسی کی سزا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بنگلادیش کا اندرونی معاملہ ہے‘ بنگلا دیش کا اپنا آئین اور قانون موجود ہے۔