سعودی عرب : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 6 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی محکمہ ٹریفک نے خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 6 ہزار 459 موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں۔28 ستمبر سے 4 اکتوبر تک مختلف شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 3094 ہے۔ دوسرے نمبر پر جدہ ہے جہاں سے2037 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں 134، مکہ مکرمہ میں 201، مشرقی ریجن میں 588، طائف میں 62 اور جازان میں 42 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔ قوانین کی خلاف ورزی پر ضبط کردہ موٹر سائیکل کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکلیں ضبط
پڑھیں:
راولپنڈی میں ای چالان کا آغاز ہوگیا
سٹی 42 : راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
راولپنڈی میں سیف سٹی کیمروں کو باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا جن کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ شہر میں 359 مقامات پر 2 ہزار سے زائد کیمرے نصب کر دیے گئے، سیف سٹی کیمروں سے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔
ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ، سگنل وائلیشن سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں، جرمانہ تصاویر اور کوڈ کے ساتھ مالک کو گھر کے پتے پر موصول ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
سی ٹی او فرحان اسلم نے اس حوالے سے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری آئے گی، E-Challan سسٹم سے وارڈنز کی زیادہ توجہ ٹریفک کی روانی پر مرکوز ہوگی۔