جرمنی میں نومنتخب میئر پر چاقو سے حملہ، شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برلن: جرمنی کے شمال مغربی علاقے میں ایک نومنتخب خاتون میئر پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرس اسٹالزر (Iris Stalzer) جو حال ہی میں ہیرڈکے (Herdecke) شہر کی میئر منتخب ہوئی تھیں، ان کے گھر کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے چاقو سے حملہ کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایرس اسٹالزر کو شدید زخمی حالت میں ان کے گھر کے اندر پایا گیا، حملے کے بعد وہ زخمی حالت میں خود کو گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر لانے میں کامیاب ہوئیں، جہاں سے پولیس اور امدادی ٹیموں کو اطلاع دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور ان کی تلاش جاری ہے، ابھی تک حملے کی وجوہات یا اس کے پسِ منظر کے بارے میں کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔
عوامی نشریاتی ادارے این ڈی آر (NDR) کے مطابق پولیس یہ جانچ کر رہی ہے کہ آیا واقعہ کے پیچھے کوئی سیاسی محرک موجود تھا یا یہ کسی ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
خیال رہےکہ ایرس اسٹالزر جو سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی (SPD) سے تعلق رکھتی ہیں،یہ گزشتہ ماہ کے آخر میں ہیرڈکے کی میئر منتخب ہوئی تھیں، ان کی کامیابی کو مقامی سیاست میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کے طور پر سراہا گیا تھا۔
حکام نے بتایا ہے کہ میئر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے، پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے واقعے کے وقت کچھ مشتبہ دیکھا ہو تو فوری طور پر اطلاع دیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گلشن اقبال میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق‘ ایک زخمی، ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے گلشن اقبال بلاک 11 مٹکے والی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اس اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس نے موقع معائنے کے بعد لا ش کو ایمبولنس کی مددسے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں مقتول کی شناخت 40 سالہ ذیشان ولد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ ہیڈ محرر شاہد مستوئی نے بتایا کہ جمعہ کے روز ایک حادثے کے دوران ساجد کے گیراج پر انس نامی شخص کے والد کا جھگڑا ہوگیا تھا۔ اتوار کو انس اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ آیاجہاں انس اور ساجد کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اس دورن گولیاں بھی چل گئیں جس کے نتیجے میں ذیشان نامی شخص ہلاک اور ساجد زخمی ہوگیا جبکہ انس اور ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم انس کے دوست کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔