Islam Times:
2025-10-09@03:20:51 GMT

غزہ میں جنگبندی کے باوجود صیہونی حملے جاری

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

غزہ میں جنگبندی کے باوجود صیہونی حملے جاری

اپنی ایک رپورٹ میں الجزیرہ كے رپورٹر كا كہنا تھا كہ غاصب صیہونی فوج کا توپخانہ، غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اگرچہ اسرائیل اور فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم اس پٹی میں اب بھی جنگ جاری ہے۔ واضح رہے کہ مقامی ذرائع نے حالیہ جمعرات کی صبح غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر صیہونی رژیم کے شدید حملوں کی اطلاعات دی ہیں۔ اس سلسلے میں الجزیرہ نیٹ ورک کے رپورٹر نے رپورٹ دی کہ غاصب صیہونی فوج کا توپ خانہ، غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کر رہا ہے۔ دوسری جانب کچھ ہی دیر قبل امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ"، قطر کی وزارت خارجہ اور حماس نے اعلان كیا كہ صیہونی رژیم اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ عمل میں آگیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

جرمنی میں نو منتخب میئر چاقو حملے میں شدید زخمی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

برلن: جرمنی کے شہر ہیردکے کی نو منتخب میئر آئرس اشٹالزر چاقو حملے میں شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جرمن میڈیا کے مطابق 57 سالہ آئرس اشٹالزر پر منگل کے روز ان کے گھر کے باہر چاقو سے متعدد وار کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق وہ زخمی حالت میں خود کو گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر لائیں جہاں سے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔

پولیس اور پراسیکیوٹرز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حملے کی تفتیش تمام پہلوؤں سے جاری ہے، اور کسی قریبی شخص کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق آئرس اشٹالزر کے 15 اور 17 سالہ بیٹے اور بیٹی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق میئر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ تاحال آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔

بلڈ اخبار نے تفتیشی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ میئر کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ پر متعدد افراد نے حملہ کیا۔

یہ واقعہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے فوراً بعد پیش آیا، جس کے بارے میں سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران غیر معمولی تلخی اور شدت دیکھنے میں آئی تھی۔

آئرس اشٹالزر، جو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (SPD) کی رکن ہیں، نومبر میں میئر کا عہدہ سنبھالنے والی تھیں۔


 

متعلقہ مضامین

  • شرم الشیخ مذاکرات میں قطری، تُرک اور مصری حکام کا شامل ہونا جنگبندی کیجانب ایک مثبت قدم ہے، حماس
  • جرمنی میں نو منتخب میئر چاقو حملے میں شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
  • جرمنی میں نو منتخب میئر چاقو حملے میں شدید زخمی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
  • شام ، معاہدے کے باوجود کردوں کی شر پسندی، چیک پوسٹوں پر حملہ
  • طوفان الاقصیٰ آپریشن کیسے ایک پیشگی حملہ تھا!
  • رواں سال میں اب تک اسلام آباد میں ڈینگی کے کتنے کیس رپورٹ ہوئے؟
  • موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے حملے جاری 
  • جنگ بندی دعوؤں کے باوجود اسرائیل کے فضائی حملے ،67 فلسطینی شہید، 156 زخمی
  • لاہور سمیت کئی شہروں میں طوفان بادوباراں ‘ رائیونڈ ‘ میں چھتیں گرنے سے 2جاں بحق