کراچی:

دیر کے شہری و بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈگوائی ٹاپ، لواری ٹاپ، بن شاہی، کلپانی اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے جبکہ شہری علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

برفباری کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد دیر کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرنے لگی ہے۔

بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم سرد ہوگیا جس کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب مسلسل بارش کے باعث کاروباری مراکز اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی بارش میں بہہ گئی ہیں جس کے باعث مقامی آبادی کو آمدورفت میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان علاقوں میں

پڑھیں:

ٹھٹھہ ،جنگ شاہی میں آبی بحران شدت اختیار کرگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)جنگ شاہی میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا عوام پانی کی بوند بوند کر ترس گئے عوام نے سخت احتجاج کی دھمکی دے دی ۔جنگ شاہی اور اس کے قریبی علاقوں میں گزشتہ 3 ماہ سے پانی کی شدید قلت ہے اور لوگ مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں غریب عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جنگ شاہی کی دو یونین کونسلز میں ہر ماہ لاکھوں روپے بجٹ بھی آتے ہیں جبکہ کوہستانی علاقوں میں ملنے والے آر او پلانٹس محکمہ پبلک ہیلتھ کی کرپشن کے باعث بند پڑے ہوئے ہیں اور جنگ شاہی کے 6 گائووں کو ملنے والی سولر واٹر سپلائی اسکیم کو بھی پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کے انجینئر کی نااہلی کی وجہ سے جان بوجھ کے تباھ کردیا گیا ہے جنگ شاہی اور کوہستانی علاقوں کے لوگوں نے ٹھٹھہ کے منتخب نمائندوں اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کے انجیئنر اور یونین کونسلز کے چئرمینوں سے ملنے والے بجٹ کی تحقیقات کراکر جنگ شاہی میں پینے کے پانی کی قلت کو دور کیا جائے ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • ویتنام : بارش کے باعث 2 لاکھ گھر ڈوب گئے‘ ہلاکتیں 55 ہوگئیں
  • ویتنام: طوفانی بارش کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 55 ، دو لاکھ سے زائد گھر ڈوب گئے
  • کسانوں کی وزیر اعظم سے ملک بھر میں باران رحمت کے لیے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل
  • حیدرآباد میں موسم سرد ہوتے ہی گیس کی بندش ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • ٹھٹھہ ،جنگ شاہی میں آبی بحران شدت اختیار کرگیا
  • لاہور،موسم سرما کی آمد کے ساتھ ساتھ شہرشدید دھند کی لپیٹ میں آگیا ہے
  • اس موسم میں روزانہ مونگ پھلی کھانے کے جسم پر مثبت اور منفی اثرات کیا ہیں؟
  • نادرا نے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا
  • کن علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی؟ بڑا اعلان
  • کن علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی؟ اعلان ہوگیا