سندھ میں طلبہ حاضری مانیٹرنگ نظام (SAMRS) کا اجرا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت وزیرِاعلی ہاؤس میں طلبہ حاضری مانیٹرنگ اور ریڈریس سسٹم (SAMRS) کے اجرا کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِاعلی نے کہا کہ تعلیم میں بہتری مضبوط اور باصلاحیت افرادی قوت کی بنیاد ہے جس پر صوبے کا مستقبل استوار ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ طلبہ کی حاضری کی نگرانی، اسکول چھوڑنے کی شرح میں کمی اور غیر حاضری کی وجوہات کے تدارک کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرے۔ وزیرِاعلی سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ نیا نظام صرف غیر حاضر طلبہ کی نشاندہی تک محدود نہ رہے بلکہ تدریسی ماحول میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرے اور بروقت اقدامات کو یقینی بنائے۔ اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، وزیراعلی کے سیکریٹری رحیم شیخ اور دیگر افسران شریک تھے۔ یہ نظام محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ (SELD) کی ایک اہم پیش رفت ہے، سندھ ارلی لرننگ انہانسمنٹ تھرو کلاس روم ٹرانسفارمیشن (SELECT) منصوبے کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ حکومتِ سندھ، عالمی بینک اور گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن (GPE) کے اشتراک سے عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ تعلیم کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی سے مضبوط بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر اعلی
پڑھیں:
سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر الظاف علی سیال دہشتگردی کو تعلیم کے ذریعے روکنے کے سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251014-2-14