data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سندھ یونیورسٹی جامشورو کے درمیان صفائی کے منظم اور پائیدار نظام کے قیام کے لیے ایم او یو سائن کر لیا گیا۔ معاہدے کے مطابق کچرے کو الگ کرنے، ری سائیکلنگ کے طریقے متعارف کرانے اور طلبہ و عملے کے لیے آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے کہا کہ تعلیمی ادارے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے صفائی نظام میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ معاہدے کے تحت یونیورسٹی، رہائشی علاقے اور ہاسٹلز سے کچرا روزانہ کی بنیاد پر علیحدہ جمع کر کے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔ ترکیہ کی کمپنی پاک الطاس اس منصوبے میں ری سائیکلنگ ٹیکنالوجی فراہم کرے گی، جس سے اخراجات میں کمی اور کچرے کا مؤثر استعمال ممکن ہوگا۔ تقریب میں ایم پی اے ڈاکٹر سکندر علی شورو، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری، رجسٹرار پروفیسر اسرار، اور پاک الطاس کمپنی کے جنرل منیجر سمیت دیگر شخصیات شریک تھیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ سندھ میں 45 ہزار طلبہ و عملہ موجود ہے اور معاہدے کے بعد صفائی، نقل و حمل اور ٹھکانے لگانے کا نظام جدید ٹیکنالوجی سے مزین ہوگا۔ جی ایم پاک الطاس کے مطابق روزانہ 11 ٹن کچرا اٹھایا جائے گا۔ معاہدے میں سینٹری ورکرز، منی ٹیپرز، ڈسٹ بن، GPS ٹریکنگ، آن لائن حاضری اور رپورٹنگ سسٹم شامل ہیں۔ ڈاکٹر سکندر علی شورو نے کہا کہ صفائی و ماحولیات کے مزید منصوبے دیگر اداروں تک بڑھائے جائیں گے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا