فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
لاہور:
عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔
ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی درخواست پر سماعت کی۔
فلک جاوید کے خلاف ریاست مخالف ٹویٹ سمیت دو مقدمات درج ہیں۔
دورانِ سماعت این سی سی آئی اے نے ملزمہ فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
این سی سی آئی اے نے موقف اپنایا کہ ملزمہ سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فلک جاوید کے
پڑھیں:
2مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-08-14
لاہور (صباح نیوز) جناح ہائوس حملہ اور عسکری ٹاور جلائو گھیرائو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع ہوگئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی،شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کیے گئے، شاہ محمود قریشی نے جناح ہائوس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عبوری ضمانت پر وکلا سے دلائل طلب کرلیے۔ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں گرفتاری کے باعث خارج ہوگئی تھیں جو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بحال ہوئیں۔