ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ بھی بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
کراچی:
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا۔
اس تقرری کے بعد ڈیرن سیمی اب ویسٹ انڈیز کے تینوں فارمیٹس میں کوچ بن گئے، وہ اسے قبل ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے بھی کوچ تھے۔
بورڈ کے مطابق سیمی یکم اپریل 2025 سے ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وہ آندرے کولی کی جگہ لیں گے، جو سردست ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں۔
بطور کھلاڑی انہوں نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 2 ٹی20 ورلڈ کپ (2012 اور 2016) جتوائے، یہ ویسٹ انڈیز کے لیے تاریخی کامیابیاں تھیں۔
ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر ہونے پر ڈیرن سیمی نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز رہا ہے، اب اس نئے کردار کے ساتھ میں ٹیم کے لیے نئی سمت متعین کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔
سیمی کی زیرقیادت ویسٹ انڈیز نے 28 ون ڈے میں 15 فتوحات سمیٹی ہیں، 12 میں ناکامی جبکہ ایک مقابلہ برابر رہا ہے، اسی طرح 35 ٹی 20 میچز میں 20 میں انھیں فتح ملی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز ڈیرن سیمی ٹیسٹ ٹیم
پڑھیں:
اوور 40 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، پاکستان کا مقابلہ کس سے ہوگا؟
اوور 40 عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کے اختتام پر سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ گروپ اے سے پاکستان اور جنوبی افریقا جبکہ گروپ بی سے آسٹریلیا اور امریکا نے فائنل فور میں رسائی حاصل کرلی۔ سیمی فائنل مقابلے ہفتہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقا سے اور پاکستان کا ٹکراؤ امریکا سے ہوگا۔
جمعرات کو کھیلے گئے پانچویں اور آخری لیگ راؤنڈ میں پاکستان نے اپنی ناقابل شکست مہم کو برقرار رکھتے ہوئے کینیڈا کو 85 رنز سے ہرادیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 202 رنز بنائے، کپتانی کے فرائض انجام دینے والے فواد عالم نے 38 گیندوں پر 66 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی نصف سنچری مکمل کی، جبکہ طارق محمود نے 39 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں کینیڈا کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد سلیمان نے 3 جبکہ ذوالفقار بابر اور حسن نثار نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ فواد عالم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
دن کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں کے واضح فرق سے شکست دی۔ زمبابوے نے 8 وکٹوں پر 145 رنز بنائے، جس کا آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں تعاقب کرلیا۔ جیف ہینمگ 57 گیندوں پر 85 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں امریکا نے ریسٹ آف دی ورلڈ کو 5 وکٹوں سے مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔ 147 رنز کا ہدف امریکا نے 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔ انوار احمد نے 46 رنز بنانے کے ساتھ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں جبکہ عبدالقادر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسی گراؤنڈ میں ہانگ کانگ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز نے لیری باب کی 64 رنز کی اننگز کی بدولت 198 رنز بنائے۔ تاہم، ہانگ کانگ نے مونر ڈر کی 54 گیندوں پر 13 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 100 رنز کی بدولت ہدف ایک گیند پہلے حاصل کرلیا، نجیب نے بھی 62 رنز کی اننگز کھیلی۔
معین خان اکیڈمی میں ریسٹ آف دی گلف نے سری لنکا کو 101 رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز اسکور کیے، جن میں محمد عمران کے 80 اور ریحان خان کے 68 رنز شامل تھے۔ علی عمران نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ جواب میں سری لنکا 19ویں اوور میں 154 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
اسی مقام پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے متحدہ عرب امارات کو 17 رنز سے ہرایا۔ جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں پر 151 رنز بنائے، جواب میں یو اے ای 7 وکٹوں پر 134 رنز ہی بنا سکی۔ رین ہارڈ نے 44 اور محمد سہیل نے 43 رنز اسکور کیے جبکہ پیٹ بوتھا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔